مذاکراتی ٹیم منتشر ہونے کے بعد آپریشن ہی واحد علاج ہے،رحمٰن ملک

مذاکراتی ٹیم منتشر ہونے کے بعد آپریشن ہی واحد علاج ہے،رحمٰن ملک

اسلام آباد(طاہرخلیل) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ طالبان کی بدنیتی ظاہر ہوگئی۔ مذاکرات ختم اورمذاکراتی ٹیم منتشر ہونے کے بعد اب آپریشن ہی واحد ناگزیر علاج ہے جس سے طالبانائزیشن اوردہشتگردی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ طالبان کے حوالے سےمیں نے ماضی کے تجربات کی روشنی میں جو پیش گوئی کی تھی درست ثابت ہوگی۔ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ طالبان نے کمال فریب سے اپنے ساتھی دہشتگرد بھی لے لئے وہ دوبارہ منظم بھی ہوگئے اوردہشتگردی کاعمل اپنی مرضی کے مطابق جاری رکھا، طالبان کمیٹی کے روح رواں پروفیسرابراہیم نے یہاں تک کہاکہ حکومت کو طالبان کے تابع کردیا جائے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=194743
 

حسینی

محفلین
ہم بھی طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے اس ناسور سے اس مملکت کی جان چھڑانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔۔ ورنہ یہ دہشت گرد روز بہ روز طاقتور اور منظم ہورہے ہیں۔
 
Top