مخففات اور زونج

اردو کمپیوٹنگ کے اکثر احباب اردو میں مخففات اور زونج (zero width non joiner) کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جیسبادی کی اکثر تحاریر میں اس کی مثال ملتی ہے۔ مجھے بھی یہ طریقہ پسند ہے البتہ اس کے بارے میں ایک کنفیوژن ہے۔

مثلاً میں نے KDE کے لئے ک‌ڈ‌ع لکھا دیکھا ہے۔ اگر ہم 'کے ڈیسکٹاپ انوائرونمنٹ' کو اردو میں لکھیں تو یہ ک‌ڈ‌ا بنتا ہے۔ پھر یہ کیا معاملہ ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
بظاہر تو یہی معلوم ہوتا ہے جیسے فانٹ کی فائل میں
ع isolated form کیلے “ا“ کی Glyph ڈال دی گئی ہے۔ ممکن ہے فانٹ تبدیل کرنے سے مسئلہ حل ہوجائے۔
 

جیسبادی

محفلین
اس مسلئہ پر زیادہ سوچا نہیں۔ فی الحال تو کوشش یہ ہوتی ہے کہ کرلپ کا صوتی تختہ کے مطابق انگریزی کے حروف اردو میں لکھ دیے جائیں۔ سب حروف کے لیے تو یہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ ایک معیاری ٹیبل وضع کرنا چاہیے جو "اردو ویب ڈاٹ آرگ" کا معیار کہلائے گا!
 
فائدہ مند نہیں

یہی مسئلہ رہا تو اس طرح کے مخففات کا استعمال زیادہ فائدہ مند نہیں ہو پائے گا کیونکہ یہ تک بندی زیادہ ہوجائے گی۔ معیار کے لئے آپ کی تجویز اچھی ہے مگر کون یہ کام کرے گا؟
 

جیسبادی

محفلین
اس کیلئے ایک "اردو ورکنگ کروپ" تشکیل دیا جائے جس میں اس فورم کے علاوہ باہر کے لوگوں کو بھی ممبری دی جائے۔ یہ گروہ اس طرح کے معیار کے RFC بنائے اور پھر ووٹنگ کے ذریعہ اس کی توثیق کرائے۔ اس طرح کے کئی مسائل ہونگے جن کیلئے معیار ہونا ضروری ہوتا ہے تاکہ ترقی کی راہیں کھل سکیں۔
 
خوب تجویز

بہت خوب تجویز ہے اور نہایت پروفیشنل انداز سے کام ہوجائے گا۔ اگر اردو پر اس طرح کی ریسرچ سے جڑے کچھ لوگ اس فورم پر آجائیں تو کام آسان ہوجائے کیونکہ ہم تو تکنیکی لوگ ہیں اردو کو اتنی گہرائی سے نہیں سمجھتے جیسا اس کام کے لئے ضرورت ہے۔
 
Top