مختلف سلیبس کا تقابلہ

قیصرانی

لائبریرین
کل ایک دوست کے گھر گیا ہوا تھا تو ایک بچے نے ہوم ورک کرتے ہوئے اپنے والدین سے ایک سوال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ میتھ (ماتے ماتیکا، فننش میں) کے لئے ان سے (مجھ سے) سے پوچھو

بچے نے مجھ سے سوال کیا تو میں نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کیونکہ میری فننش عام بول چال کی حد تک تو گزارا کرتی ہے لیکن ٹیکنیکل الفاظ میرے پلے نہیں پڑتے۔ خیر جب کتاب کو اٹھایا تو یہ سوال سامنے آیا (اردو ترجمہ)

درج ذیل شکلوں میں سے دیکھ کر بتائیں کہ کون سی مثلثیں زاویہ قائمہ بناتی ہیں
درج ذیل شکلوں میں سے دیکھ کر بتائیں کہ کون سی مثلثوں کا درمیانی زاویہ نوے ڈگری سے چھوٹا ہے
درج ذیل شکلوں میں سے دیکھ کر بتائیں کہ کون سی مثلثوں کا درمیانی زاویہ نوے ڈگری سے بڑا ہے

کل بارہ اشکال بغیر کسی ترتیب کے موجود تھیں

یہ کتاب آٹھویں جماعت کے بچے کی تھی

اسی طرح فننش بچوں کی انگریزی زبان بول چال کی حد تک بہت اچھی ہوتی ہے۔ لکھائی کی دو تین مثالیں یہ رہیں

mARkUs مارکُس، لڑکے کا نام۔ عموماً ساتویں آٹھویں جماعت تک کے بچے کو بڑی اور چھوٹی اے بی سی کا فرق نہیں‌معلوم ہوتا

Ölrite آلرائیٹ

تو یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو ہم یہاں مختلف ممالک کے سکولوں کے نصابوں کو ایک نظر دیکھیں اور پھر اس کا مقابلہ پاکستان کے نصابوں سے کریں؟
 
Top