حسان خان
لائبریرین
بمبئی میں اک امیرِ کارواں پیدا ہوا
'ذوالجناحی' دبدبے کا پہلواں پیدا ہوا
اُس کا مستقبل تھا ذہنِ فطرتِ آگاہ میں
پرورش فرمائی مغرب کی سیاست گاہ میں
'قائدِ اعظم' بنا کر ہند میں لائی اُسے
دے دیا اک دلنشیں اندازِ گویائی اُسے
جان ڈالی اُس نے 'مسلم لیگ' کی آواز سے
نغمۂ مشرق ہوا بیدار غربی ساز سے
اپنے اک ہم نام کا ہے جانشینِ ارجمند
آج اسلامی سیاست کا ہے اس سے سر بلند
حکمتِ خالق کی اس کی ذات سے تحدیث ہے
حامیِ توحید اک پروردۂ تثلیث ہے
گھر بنا دستِ خلیل اللہ سے ایمان کا
یہ 'خلیلِ ہند' ہے معمار پاکستان کا
(سیماب اکبرآبادی)
۱۹۴۶ء
'ذوالجناحی' دبدبے کا پہلواں پیدا ہوا
اُس کا مستقبل تھا ذہنِ فطرتِ آگاہ میں
پرورش فرمائی مغرب کی سیاست گاہ میں
'قائدِ اعظم' بنا کر ہند میں لائی اُسے
دے دیا اک دلنشیں اندازِ گویائی اُسے
جان ڈالی اُس نے 'مسلم لیگ' کی آواز سے
نغمۂ مشرق ہوا بیدار غربی ساز سے
اپنے اک ہم نام کا ہے جانشینِ ارجمند
آج اسلامی سیاست کا ہے اس سے سر بلند
حکمتِ خالق کی اس کی ذات سے تحدیث ہے
حامیِ توحید اک پروردۂ تثلیث ہے
گھر بنا دستِ خلیل اللہ سے ایمان کا
یہ 'خلیلِ ہند' ہے معمار پاکستان کا
(سیماب اکبرآبادی)
۱۹۴۶ء