مجید امجد کی شاعری میں سائنسی شعور

السلام علیکم!
استادِ محترم ڈاکٹر سعید صاحب کی ایک ویڈیو جس میں وہ بڑی خوبصورتی سے تنقیدی نقطہ نگاہ سے مجید امجد صاحب کی شاعری میں سائنسی شعور بیان فرما رہے ہیں۔

آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم!
استادِ محترم ڈاکٹر سعید صاحب کی ایک ویڈیو جس میں وہ بڑی خوبصورتی سے تنقیدی نقطہ نگاہ سے مجید امجد صاحب کی شاعری میں سائنسی شعور بیان فرما رہے ہیں۔

محترم، ویڈیو تو میں نہ دیکھ سکا تاہم اتنا معلوم ہے کہ اس حوالے سے ایک زمانے میں اچھا خاصا پڑھا تھا اور اس حوالے سے کوئی شک نہیں کہ ان کے ذاتی کتب خانے سے سائنس سے متعلقہ کئی کتابیں برآمد ہوئی تھیں اور ان کے اپنے ہاتھ کے لکھے نوٹس الگ تھے۔ وہ سائنس کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھ رہے تھے جس کا مسودہ بھی ان کے مرنے کے بعد ان کے گھر سے برآمد ہوا تھا۔ اور بلاشک و شبہ ان کی شاعری میں جابجا کائنات کے حوالے سے سائنسی تصورات کا کھوج ملتا ہے۔ اور تو اور، ایسے اشعار میں نے خود بھی ان کی شاعری سے الگ کیے تھے، کوشش کروں گا کبھی اس حوالے سے شراکت کروں، تاہم فی الوقت مصروفیت کے باعث یہ تردد کرنا بھی مشکل دکھائی دیتا ہے۔ میرے پسندیدہ شعراء میں شامل ہیں، ان شاء اللہ اس حوالے سے جلد مکالمہ ہو گا، بشرط زندگی! سلامت رہیں محترم!
 
بہت شکریہ۔ انشا اللہ انتظار رہے گا۔
 
Top