مجھے مطلوب ہے تیری رضا ہر حال میں یارب

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مجھے مطلوب ہے تیری رضا ہر حال میں یا رب
مجھے پرواہ نہیں دنیا اگر بیگانہ ہو جائے

بس اب اپنا بنا لے میرے دل کو اس طرح یا رب
نگاہوں میں مری سارا جہاں بیگانہ ہوجائے

مجھے اب اس طرح جینا ہے اس دنیائے عبرت میں
خود اپنی زندگی اپنے لیے افسانہ ہوجائے

ڈاکٹر محمّد عبدالحئی صاحب کی صہبائے سخن سے انتخاب
 
Top