مجموعی داخلی پیداوار کی شرح نمو میں بھول چوک کی تصحیح کر دی گئی

مجموعی داخلی پیداوار کی شرح نمو میں بھول چوک کی تصحیح کر دی گئی

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ریکارڈ کی درستگی کیلئے ایک مراسلہ (Memorandum) واشنگٹن بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2014-15ء میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5فیصدرکھا گیا ہے جبکہ سابقہ میمورنڈم میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4فیصد بھول چوک سے لکھ دی گئی۔ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح بھول چوک سے 3ء3 فیصد لکھی گئی ہے جبکہ درحقیقت یکم جولائی 2013ء سے 30جون 2014ء کے مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3ء4 فیصد رہا ہے۔
 
کچھ دن پہلے ایک خبر آئی ایم ایف کے حوالے سے آئی تھی جس میں حکومتی ترقی کے دعووں کی تردید کی گئی تھی۔ اب حکومت نے یہ وضاحت کی ہے۔
 
Top