مجازی حقیقت دکھانے کیلئے ایک نئی ایجاد!

arifkarim

معطل
مجازی حقیقت یا Virtual Reality سے کون واقف نہیں؟ ایک عرصہ دراز سے سائنس فکشن فلموں میں انکا بکثرت استعمال دکھایا گیا ہے لیکن ابھی تک عام صارفین کیلئے قابل قبول مجازی حقیقت دکھانے والی مشین ایجاد نہ ہو سکی تھی۔ اب ایک نئی کمپنی Oculus VR نے Oculus Rift نامی مشین متعارف کروائی ہے جسکے نتائج حیرت انگیز ہیں۔ یہ گیجٹ پہننے والا مجازی حقیقت میں ایسا محو ہو جاتا ہے کہ حقیقی دنیا سے رابطہ بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے تاثرات:
یہ جدید ایجاد ویڈیو گیمز، 3D فلمز، تعمیرات اور طِب جیسے شعبہ جات کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوگی!
مزید:
http://en.wikipedia.org/wiki/Oculus_Rift
http://en.wikipedia.org/wiki/Virtual_reality
 

محمد سعد

محفلین
اس کا ایک تعمیری استعمال تو یہ ہوگا کہ کسی پر غصہ آیا ہو تو اسے تکلیف پہنچائے بغیر مجازی دنیا میں اسے خوب پھینٹی لگائی جا سکے گی۔ (y)
 

arifkarim

معطل
اس کا ایک تعمیری استعمال تو یہ ہوگا کہ کسی پر غصہ آیا ہو تو اسے تکلیف پہنچائے بغیر مجازی دنیا میں اسے خوب پھینٹی لگائی جا سکے گی۔ (y)
اگر آپ South Park سیریز دیکھتے ہوں تو اسمیں ایک ایسی قسط موجود ہے جہاں ان بچوں کے ماں باپ محض ایک مشہور ٹی وی سیریز کی بنیاد پر ایک دوسرے کو قتل کرنا چاہتے تھے اور جب بچوں نے زبردستی وہ چینلز بند کروا دئے تو انہوں نے ویڈیو گیمز میں یہ کاروائی شروع کر دی۔ :grin:
قتال بھی ہو گئے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی!
 
Top