ماضی کے مزار [تبصرے اور تجزیے]

مہوش علی

لائبریرین
سسٹر شگفتہ،

ماشاء اللہ۔۔۔ اللہ آپ کو مزید زورِ ٹائپنگ عطا کرے۔ امین۔

آپ نے اپنی دوسری پوسٹ میں فہرستِ ابواب کو بھی ٹائپ کیا ہے۔

شگفتہ سسٹر کے طرف سے فہرستِ ابواب کا ٹائپ کیا جانا نے کہا:
فہرست



--------- دیباچہ ----------------------------------------------------------------
--------- دوسرے ایڈیشن کا دیباچہ --------------------------------
باب1 --------------------------------------------------- ماضی کے مزار
باب2 -------------------------------------- تہذیب سے تمدن تک
باب3 ------------------------------------------- لوح و قلم کا معجزہ
باب4 ------------------------------------- ایک عورت ہزار فسانے
باب5 -------------------------------------- انسان جو خدا بن گئے
باب6 ---------------------------------- اہلِ بابل کا عقیدۂ تخلیق
باب7 ------------------------- قدیم مصریوں کا عقیدۂ تخلیق
باب8 -------------------------- قدیم چینیوں کا عقیدۂ تخلیق
باب9 -------------------------------------- آریوں کا عقیدۂ تخلیق
باب10 ------------------------------- کنعانیوں کا عقیدۂ تخلیق
باب11 -------- عیسائیوں اور یہودیوں کا عقیدۂ تخلیق
باب12 ------------------------------ مسلمانوں کا عقیدۂ تخلیق
باب13 -------------------------------- تخلیق اور ارتقا کا نظریہ
باب14 -------------------------------------- تقدیر اور لوحِ تقدیر
باب15 --------------------------------------------- حیات بعدالموت
باب16 ------------------------------------- شجر مراد کی جستجو
باب17 ---------------------------- طُوفانِ نوح کی اصل حقیقت
باب18 ---------------------------------- دُنیا کا پہلا ضابطۂ قانون
باب19 --------------------------------------------- بابل کا عہدِ زرّیں
------------ کتابیات -------------------------------------------------------------
----------- تصویریں -------------------------------------------------------------



-------- )( --------

اگرچہ کہ اس میں کوئی مضائکہ نہیں، مگر آپ کو یہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ورڈ فائل تیار ہوتی ہے تو ہر باب کی ھیڈنگ کو Heading 1 کے فارمیٹ کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آخر میں:

1۔ انہی ہیڈنگز کی وجہ سے آخر میں ہر باب کی علیحدہ علیحدہ ایچ ٹی ایم ایل فائل خود بخود بن جاتی ہے۔

2۔ اور انہی ہیڈنگز کی وجہ سے "فہرستِ ابواب" بھی خود بخود بن جاتی ہے، جو کہ اس "فہرستِ ابواب" سے بہت زیادہ ماڈرن ہے جو کہ آپ نے ہاتھ سے بنائی ہے۔

مثلاً ہیڈنگز کی وجہ سے بنی ہوئی اس "فہرستِ ابواب" میں خود بخود صفحہ نمبر شامل ہو جاتے ہیں اور اگر کوئی نئی کانٹ چھانٹ کی جائے تو یہ صفحہ نمبر خود بخود نئے ورژن کے مطابق تبدیل ہو جاتے ہیں۔

دوسرا یہ کہ پی ڈی ایف فائل میں یہ فہرستِ ابواب Active Hyperlink کی صورت میں موجود ہوتی ہے۔ یعنی فہرست ابواب میں اگر دسویں باب پر کلک کیا جائے تو آپ خود بخود دسویں باب کے آغاز میں پہنچ جائیں گے۔


انہی وجوہات کی بنا پر، یہ بہتر ہو گا کہ ہاتھ سے اس فہرستِ ابواب کو شامل کرنے کا زیادہ فائدہ نہیں ہے کیونکہ فائینل ورژن میں یہ استعمال نہیں ہو گا۔ ہاں البتہ اگر احباب کو کتاب کے بارے میں کچھ آئیڈیا دینے کے لیے آپ نے اس فہرستِ ابواب کو شامل کیا ہے، تو اس میں کوئی مضائکہ نہیں۔
 
Top