مائیکرو سافٹ کو 731 ملین ڈالر کا جرمانہ

اوشو

لائبریرین
مائیکرو سافٹ کو 731 ملین ڈالر کا جرمانہ

130306143344_microsoft_browser_304x171_microsoft_nocredit.jpg




یورپی یونین نے سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ پر یورپی صارفین کے لیے صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر کی تشہیر کرنے اور دیگر ویب براؤزر کو نظرانداز کرنے پر سات سو اکتیس ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے یورپی یونین کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد ایک معاہدے کے تحت مارچ سنہ دو ہزار دس میں براؤزر کے چناؤ کے لیے چوائس سکرین پاپ اپ متعارف کروایا تھا۔
لیکن امریکی کمپنی نے فروری سنہ دو ہزار گیارہ میں سامنے آنے والے ونڈوز سیون کے اپ ڈیٹ میں یہ چیز شامل نہیں کی تھی۔
اس بارے میں مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس پاپ اپ کی عدم شمولیت ایک تکنیکی غلطی تھی تاہم مسابقتی کمیشن کے سربراہ جوکوئن المونیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی مثال نہیں ملتی۔
انٹرنیٹ کمپنیوں کا نگران ادارہ سنہ دو ہزار بارہ کی رپورٹ کے تحت مائیکرو سافٹ پر پوری دنیا سے اس کی سالانہ آمدنی کا دس فیصد جرمانہ عائد کر سکتا تھا جو سات اعشاریہ چار ملین ڈالر تک ہو سکتا تھا۔

بی بی سی اردو
 
Top