مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 کی تفصیلات ظاہر کر دیں!

arifkarim

معطل
مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 کی تفصیلات ظاہر کر دیں
160107154524_micro_soft_windows_10__624x351_getty.jpg

ٹیکنالوجی کی کمپنی مائیکرو سافٹ نے نئے آپریٹنگ سسٹم (او ایس)، ونڈوز 10 کے ڈیٹا کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ایک بلاگ میں صارفین کی جانب سے ایج براؤزر پر صرف کیے جانے والے منٹس اور فوٹو ایپس کے ذریعے دیکھی جانے والی تصاویر کے اعدادو شمار بتائے ہیں۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ونڈوز 10 اب 200 ملین سے زیادہ ڈیوائسز پر فعال ہے۔

تاہم کچھ لوگوں نے ڈیٹا ٹریکنگ کے استعمال سے رازداری کو لاحق خطرے کے حوالے سے چند سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

جب سے ونڈوز 10 متعارف کروایا گیا ہے تب سے مائیکروسافٹ اس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

مائیکرو سافٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ونڈوز 10 اس کی جانب سے متعارف کروائے جانے والا سب سے تیز ترین آپریٹنگ سسٹم ہے۔

سکیورٹی امور کے ماہر پروفیسر ایلن ووڈ ورڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس آپریٹنگ سسٹم کی طویل مدتی منصوبہ بندی جاننے کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ (یہ معلومات) شاید ایک ہی مقصد کے لیے جمع کی جا سکتی ہیں تاہم ان معلومات کو کب تک جمع کیا جا سکتا ہے اور اسے کس لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

پروفیسر ایلن ووڈ ورڈ کا کہنا ہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے والے صارفین شاید اس بات سے آگاہ نہیں ہیں کہ یہ سسٹم کس طرح ان کی سرگرمیوں کی مکمل چھان بین کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اس بات کو محسوس کیا ہے کیونکہ میں حالیہ عرصے میں اس آپریٹنگ سسٹم کو بہت زیادہ انسٹال کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے ایک ترجمان نے اس تبصرے پر کوئی رائے نہیں دی ہے تاہم انھوں ونڈوز 10 کی پرائیوسی کے حوالے سے ایک بلاک اور ویب پیج فراہم کیا ہے۔
ماخذ
 
Top