لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار شہید

لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار شہید
11 جون 2014 (09:49)
news-1402462156-9174.JPG

مالاکنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سخا کوٹ میں مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ کے علاقے سخاکوٹ کے کلے غارو میں رات دیر گئے نا معلوم مسلح افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ارشد اور عمران شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں لیویز اہلکاروں کی لاشیں درگئی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو¿ کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/malakand/11-Jun-2014/111681
 
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیںاور جن کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے ملک کے وجود کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں.
معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، تعلیمی اداروں ،طالبعلموںاور اساتذہ اور مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے اور جہاد نہ ہے۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.کیا طالبان نے رسول اکرم کی یہ حدیث نہیں پڑہی، جس میں کہا گیا ہے کہ ”مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے“ہمارا مذہب اسلام امن کا درس دیتا ہے، نفرت اور دہشت کا نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے.

………………………………………..

طالبان نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحملے کی ذمہ داری قبول کر لی
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top