لوگو تمہیں دل جان سے رمضان مبارک

میاں وقاص

محفلین
لوگو تمہیں دل جان سے رمضان مبارک
ہر بار، نئی شان سے رمضان مبارک

پر کیف یہ لمحات مقدر کی عطا ہیں
ہو بوسہء قرآن سے رمضان مبارک

سحری میں رہے نور کی کرنوں کا بسیرا
کیفیت _ ایمان سے رمضان مبارک

ہے سامنے سب کچھ ہی، مگر روک کے رکھنا
اک جزبہء قربان سے رمضان مبارک

لکھا ہے ترے نامہء اعمال پہ مسلم !
رحمت کے قلمدان سے رمضان مبارک

شاہین یہی کیف ہو رمضاں کے علاوہ
اس عہد سے، پیمان سے، رمضان مبارک

حافظ اقبال شاہین
 
Top