لاہور ہائی کورٹ نے صوبے بھر سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے صوبے بھر سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو پنجاب بھر سے کنٹینرز فوری طورپر ہٹانے کا حکم دیدیاہے ۔ جسٹس محمود احمد بھٹی کی سربراہی میں فل بینچ نے لاہور ہائی کورٹ میں کنٹینرز ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے استفسار کیا کہ کنٹینرز کس کے حکم پر لگائے ۔ آئی جی پنجاب عدالت عالیہ کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر ہائی کورٹ نے آئی جی کی سرزش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آئی جی ہونے کا کیا فائدہ ہے کہ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ آپ کے صوبے میں کیا ہو رہا ہے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے بھی آئی جی لگنے کا شوق نہیں ہے ، اگر حکومت چاہے تو مجھے ہٹا دے ۔ کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ۔ اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سیکیوٹی کے نام پر شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

http://dailypakistan.com.pk/lahore/13-Aug-2014/132226
پنجاب حکومت کی کنٹینرزہٹانےکےفیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست
لاہور.....پنجاب حکومت نےکنٹینرزہٹانےکے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کوپنجاب حکومت کےسیکیورٹی اورانتظامی معاملات میں مداخلت کا اختیارنہیں، کنٹینرزہٹانے سے انسانی جانوں کے ضیاع اورسرکاری املاک کونقصان پہنچنے کاخطرہ ہے۔درخواست میں عدالت سے کنٹینرزہٹانےکا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مارچ روکنے کیلئے کنٹینرز لگانے کیخلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ لاہور سمیت صوبے بھرمیں کنٹینرزہٹادیے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود بھٹی نے ریمارکس دئیے کہ سیکیورٹی کےنام پربنیادی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=156686
http://dailypakistan.com.pk/lahore/13-Aug-2014/132226
 
Top