لاہور میں وکیلوں کی غنڈہ گردی

ریحان

محفلین
جی ہاں افسوس ناک بات تو ہے کہ پولیس والا کیسے صحیح سلامت ان کے نرغے سے نکل گیا

قل ھواللہ احد ۔۔ یہ سیگنیچر ہے آپ کا بھائی ۔۔ کوئی شک نہیں ۔۔ پر بھائی کہی گر یہ پولیس والا بندا مظلوم ہوا نا تو ۔۔ بھائی وہ بھی ایک انسان ہے ۔ آخرت والے دن ہم سب نے اللہ کے سامنے ہونا ہے
 

طالوت

محفلین
اور آپ کی اپنی منطق ہے ۔ بات کچھ ہو رہی ہے اور آپ ڈالروں کو رو رہے ہیں ۔ فرحان تصدیق نہیں ہوئ مگر خبر تو ہے نا ! ایسا تو نہیں نا کہ پہلے جھوٹ کی بنیاد پر عمارت کھڑی کی ہو اور پھر اس کا بھونڈے طریقے سے دفاع کیا گیا ہو ۔ وکلاء کے ساتھ جو کچھ اسلام آباد و لاہور کی سڑکوں پر ہوا کبھی اس کی بھی مذمت کریں ۔ جبکہ یہاں ہر شخص اسے وکلاء کی غنڈہ گردی سے تعبیر کر رہا ہے ۔
وسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
پولیس، وکیل، میڈیا، بیوروکریٹ، جج، جرنیل، سیاستدان، اپوزیشن، سرکار، سب کے سب چور، سب کے سب بدمعاش، سب کے سب اپنے اپنے مفادات کے پابند و مقید، مہنگائی میں ازلوں سے پستی ہوئی عوام، ملک میں جاری بجلی کے شدید ترین اور المناک ترین بحران، اور خطرناک بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں انتہائی تیز رفتاری سے ہونے والے اضافہ، کس کو پرواہ ہے؟
 

dxbgraphics

محفلین
قل ھواللہ احد ۔۔ یہ سیگنیچر ہے آپ کا بھائی ۔۔ کوئی شک نہیں ۔۔ پر بھائی کہی گر یہ پولیس والا بندا مظلوم ہوا نا تو ۔۔ بھائی وہ بھی ایک انسان ہے ۔ آخرت والے دن ہم سب نے اللہ کے سامنے ہونا ہے

بھائی تین سال کرائم رپورٹر رہا ہوں پولیس کی رگ رگ سے واقف ہوں
 

dxbgraphics

محفلین
افسوس ہی ہے ۔۔ کہ میں بس ٢٤ سال اس دنیا میں رہا ہو ۔۔ اور پھر پولیس ہے کن کی ! ہماری کون ہیں پولیس میں ۔۔ ہم ۔۔ ہاں کرائیم رپورٹر تو آپ ہیں ۔

اچھے برے ہر جگہ ہوتے ہیں۔
لیکن پولیس میں تقریبا 95 فیصد لوگ اپنی وردی کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں
 
جتنے مکے اس ایک پولیس والے نے کھائے اس سے سو گنا زیادہ انہی پولیس والوں نے وکلا پر برسائے،
اب کیوں لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے؟
 

dxbgraphics

محفلین
جتنے مکے اس ایک پولیس والے نے کھائے اس سے سو گنا زیادہ انہی پولیس والوں نے وکلا پر برسائے،
اب کیوں لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے؟

ارے بھائی کیوں سچ بات کرتے ہو۔ ابھی درجنوں انگلیاں ٹک ٹک کرتی ہوئی اعتراضات کریں گی اسی الفاظ فی منٹ کی رفتار سے
 
ارے بھائی کیوں سچ بات کرتے ہو۔ ابھی درجنوں انگلیاں ٹک ٹک کرتی ہوئی اعتراضات کریں گی اسی الفاظ فی منٹ کی رفتار سے

جی جی، میں انہی اعتراضات کی بات کر رہا ہوں، اور یہ لڑائی درجنوں وکلا اور پولیس والوں کی نہی، یہ 2، 3 بندوں کی ذاتی لڑائی ہے اسے ساری وکلا برادری سے منسوب کرنا کس حد تک درست ہے ؟

پاکستان کی بگڑی ہوئی پولیس کو ڈنڈوں اور چھتروں سے مارنا چاہیے، یہ لوگ جو تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ بھی برا فعل کرنے سے باز نہیں آتے، پھر اس معصوم کو قتل کرکے اس کی لاش کو بوری میں بند کرنے سے بھی نہیں شرماتے، یہ جو اپنے سیاسی باپوں کو خوش کرنے کے لیے بے گناھوں کو پکڑ کر انہیں جیل میں ڈال دیتے ہیں اور ان پر وحشیانہ تشدد کرتے ہیں، جو نوجوان لڑکوں اور بچوں کے ساتھ بد فعلیاں کرتے ہیں، یہ جو چوروں کے ساتھ مل کر چوری شدہ مال آدھا آدھا کر لیتے ہیں
پولیس کا محکمہ تو ایک بدنام زمانہ محکمہ ہے
میری اس بات کا مقصد یہ نہیں کہ سب پولیس والوں پر تشدد کیا جائے بلکہ یہ کہ پولیس والوں کے کرتوت ہی ایسے ہیں ، یہ جو پٹائی کروا رہا ہے، اس نے بھی کچھ ایسا ویسا کیا ہو گا۔
 
Top