لاتقنطو من رحمت اللہ

مایوسی ،بے بسی اور ناکامی ہر طرف نظر آرہی تھی۔
جس کام میں ھاتھ ڈالا ناکام ھوا
صبر کر کر کے تھک گیا تھا
خاموش رہ رہ کر اندر سےمر گیا تھا
پھر اسے رب کی رحمت کا خیال آیا
نم آنکھوں سے آسمان کو دیکھا
خود کو امید دلانے کی کوشش کی
صبح اٹھا تو قرآن کا خیال آیا
قرآن کھولا تودیکھا کہ رب کہہ رہا ہے
" ﻭَ ﻟَﺴَﻮۡﻑَ ﯾُﻌۡﻄِﯿۡﮏَ ﺭَﺑُّﮏَ ﻓَﺘَﺮۡﺿٰﯽ "
ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪ ﮨﯽ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺭﺏ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﮮ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکون چاہتے ہیں تو استغفار کیجئے
یوں محسوس ھوگا کہ استغفار کی بارش آپکے بے چین دل پر برس گئی ھے
قلب و جاں کو ایسی طمانیت کا حصول ھوگا کہ آپ بیان نہیں کر سکیں گے
جو گناہوں کے بارود کا ڈھیر لگا ھے اسے استغفار کی دیا سلائی دکھا دیجئے
ندامت اور شرمندگی کے دو آنسو وہ کام کر جائیں گے جو کئی سال کی مشقت نہ کر سکی۔
ان کثافتوں دھونے کیلئے توبہ کا صابن استعمال کیجئے۔
ان شاء اللہ مایوس نہیں ھونگے
کیونکہ اسکی رحمت اسکے غضب پر بھاری ھے
اس نے فرمایا ھے
لا تقنطو من رحمۃ اللہ
:love-over::love-over:
 
*الہی آج تیری جنت کی بیشن قیمت باتیں سنی ہیں*
اسوقت سے دل میں عجب شوق پیدا ہوا کہ کیا میں بھی اس میں چلی جاؤں
میں بھی تیرا دیدار کر سکوں گیَ؟
تجھ سے ملاقات کر سکوں ؟
لیکن
مالک جب اپنے اعمال پر نظر پڑتی ہے
ادھوری نمازیں.... خشوع سے خالی
ادھورے روزے... ادب و آداب سے خالی
قرآن سے تعلق بے نام سا
لوگوں سے تعلق... خراب سا
اپنی ذمہ داریوں سے دل اچاٹ سا
نہ دین اچھا میرا،،،، نہ دنیا میں اخلاق حسنہ
کیسے جاؤں اس جنت میں..... مالک میری کوتاہیاں بے شمار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس قابل تو نہیں
لیکن
میں تجھ سے محبت اس جنت کا سوال کرتی ہوں
مالک مجھے بخش دے
میری کوتاہیوں کو معاف کردے
میرے اعمال کو نہ دیکھ... میری "التجا" کو قبول کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اس جنت کا اہل کر دے....مالک
*مجھے اس جنت کے قابل کر دےمالک ۔۔۔۔
آج سے سب اس دعا کی کثرت کیجیے
 

سیما علی

لائبریرین
*الہی آج تیری جنت کی بیشن قیمت باتیں سنی ہیں*
اسوقت سے دل میں عجب شوق پیدا ہوا کہ کیا میں بھی اس میں چلی جاؤں
میں بھی تیرا دیدار کر سکوں گیَ؟
تجھ سے ملاقات کر سکوں ؟
لیکن
مالک جب اپنے اعمال پر نظر پڑتی ہے
ادھوری نمازیں.... خشوع سے خالی
ادھورے روزے... ادب و آداب سے خالی
قرآن سے تعلق بے نام سا
لوگوں سے تعلق... خراب سا
اپنی ذمہ داریوں سے دل اچاٹ سا
نہ دین اچھا میرا،،،، نہ دنیا میں اخلاق حسنہ
کیسے جاؤں اس جنت میں..... مالک میری کوتاہیاں بے شمار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس قابل تو نہیں
لیکن
میں تجھ سے محبت اس جنت کا سوال کرتی ہوں
مالک مجھے بخش دے
میری کوتاہیوں کو معاف کردے
میرے اعمال کو نہ دیکھ... میری "التجا" کو قبول کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اس جنت کا اہل کر دے....مالک
*مجھے اس جنت کے قابل کر دےمالک ۔۔۔۔
آج سے سب اس دعا کی کثرت کیجیے
آمین الہی آمین
 
اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم آنکھوں سے دیکھ‘
کانوں سے سن‘
ہاتھوں سے چھو‘
ناک سے سونگھ
اور منہ سے چکھ سکتے ہیں
تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل‘
اس کے کرم کے قرض دار ہیں
اور
ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
کیونکہ
صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے
اگر آپ نے شکر ادا نہیں کیا تو جلدی شکر ادا کر لیں..
 
میرا رب کِتنا کریم ہے ۔ ۔ اپنے بھاگے ہوئے ، اس کے احکامات سے منہ موڑے ہوئے، اپنے نافرمان بندے سے بھی اس قدر محبت کرتا ہے کہ اس کریم کی رحمت پکارتی ہے کہ اے مجھ سے دُور جانے والے ، میرے نیڑے آ جا ۔۔۔ آجا کہ میں تیری شہ رگ سے بھی نیڑے ہوں۔۔ تو تُو کیوں دور بھاگتا ہے ۔۔ بس کر دے ۔۔ لوٹ آ۔۔
اور لوٹ آنا چاہیئے ، اس سے پہلے کہ بلا لِیا جائے ۔ ۔ ۔
لوٹ آنا چاہیئے___
 
کبھی ایسا بھی ہو گا کہ آپ کے حالات بد سے بدتر ہوتے دکھائی دیں.... بس سمجھ جائیں یہاں سے خیر نکلنے والی ہے... بظاہر آپ کو سب اپنے خلاف ہوتا دکھائی دے گا.... گبھرائیے گا نہیں!!!اسی میں سے آپ کے لئیے خیر نکلنے والی ہے....
کرنا کیا ہے.... ؟؟ "توکل"اللہ پہ Complete trust..... جیسے حضرت ابراھیم علیہ السلام نے آگ کو دیکھ کے کیا تو اللہ نے اُسی آگ کو خیر بنا دیا.....
جیسے حضرت موسی علیہ السلام اپنے آگے سمندر اور پیچھے فرعون کو دیکھ کے اللہ پہ توکل کیا..... اللہ نے اُسی سمندر کو پھاڑ کے راستہ بنا دیا....
جیسے حضرت ہاجرہ علیھا السلام نے صحرا میں توکل کیا اللہ نے اُسی صحرا سے زم زم نکال کر صحرا کو مکہ بنا دیا.... تو کرنا کیا ہے.... ؟؟؟
سخت سے سخت حالات میں اللہ سے گلہ نہیں کرنا بلکہ توکل کرنا ہے... اللہ میرے لئیے کافی ہے اور وہی میرا کارساز ہے...
بس یہی ایک پوائنٹ ہے....
ہو سکتا ہے آپ Extreme worst condition میں ہو.....بس یہاں ہی اللہ کی مدد آ جائے گی توکل کی وجہ سے....
 
محبت۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے نزدیک محبت کیا ھے؟
مجھے نہیں معلوم محبت کا لفظ کس زبان کا ھے؟مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس لفظ کا لفظی یا اصطلاحی مطلب کیا ھے۔؟
میرے نزدیک محبت وہ جذبہ ھے جو "حب" ھے ،جب یہ جذبہ ابھرتا ھے تو یوں لگتا ھے جیسے انسان کا اپنا وجود ختم ھو گیا ھو۔
یہ وہ حالت ھے جب ایک ماں اپنے بچے کے سر پر مصیبت کو منڈلاتے ھوئے دیکھتی ھے تو جو جذبہ فوراً دل پیدا ھوتا ھے وہ محبت ھے۔ دنیا کے تمام رشتوں میں سب سے اشد محبت اسی رشتے میں ھے۔
یہ صرف انسان میں نہیں بلکہ چرند پرند میں بھی یہی جذبہ پایا جاتا ھے۔اپنی اور اپنے بندےکی محبت کیلئے اللہ نے بھی اسی مقدس رشتے کی مثال دی ھے۔
محبت صرف ایک سے ھوتی ھےاور ایک ہی بار ھوتی ھے۔
یہ ایسا پاکیزہ جذبہ ھے کہ اس میں کوئی لالچ ،کوئی خواہش، کوئی ھوس نہیں ھوتی ۔
میرے خیال میں محبت کارشتہ صرف اللہ سے ھوتا ھے۔جب انسان اللہ کی بڑائی کو سمجھ لیتا ھے۔اس رب کی ربوبیت کو جان لیتا ھے،اسکی نعمتوں کے احساس سے سرشار ھوتا ھےتو اسکے آگے جھکتا ھی چلا جاتا ھے۔وہ کسی مصیبت ،کسی آزمائش اور موت سے نہیں ڈرتا۔ وہ لمحہ بہ لمحہ رب کے قرب کیلئے طالب ھوجاتا ھے۔یہی طلب محبت ھے۔
ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ مجھے اس انسان سے محبت ھے۔ حالانکہ یہ ایک خواہش ھوتی ھے قربت کی،وصل کی۔۔ کسی کو پالینے کی۔
میں اس خواہش کو محبت نہیں چاہت کہونگی۔ کسی کی چاہ ھونا۔ یہ چاہنا کہ کوئی اس کا ھو، کوئی ھو جو اسے اپنا سمجھے۔ یہ سب چاہت کے مراحل ہیں ۔
کبھی کبھی وہ لوگ جنہیں ہم بہت چاہتے ہیں ۔ہم سے دور چلے جاتے ہیں ۔گو کہ وہ ہمیں بھولتے نہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی یاد کم ھوجاتی ھے۔ان کی جگہ نئے لوگ آجاتے ہیں وہی جذبات نئے لوگوں کیلئے محسوس ھونے لگتے ہیں ۔کیونکہ ہم انکی چاہ کر رہے ھوتے ہیں ۔ہم چاہ رہے ھوتے ہیں کہ کوئی ہمیں اہمیت دے۔ اگر یہ محبت ھوتی تو بدل نہیں سکتی تھی ۔
جب محبت میں اپنا وجود کچھ نہیں محسوس ھوتا۔ ہر طرف محبوب ہی محبوب ھے تو ہم کیوں نہ اسے محبوب بنا لیں جو ہماری محبت کو دیکھکر بڑھکر ہمیں تھام لیتا ھے۔ ہمارا مقام اونچا کر دیتا ھے۔ جو ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا،ہر وقت ساتھ ھے،سائے سے بھی زیادہ قریب ،ہمارے وجود کے اندر۔ شاہ رگ سے بھی قریب،ہر سانس میں، سوتے جاگتے ہماری حفاظت کرتاھے۔
وہی کہتا ھے۔۔۔۔۔۔
"ونحن اقرب الیہ منکم ولاکن لا تبصرون"(سورہ واقعہ؛85)
ترجمہ : تم سے زیادہ ہم اس کے قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھتے نہیں۔
وَھُوَ مَعَکُمْ اَیْنَمَا کُنْتُمْ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ (سورہ حدید؛4)
ترجمہ : تم جہاں کہیں ہو، وہ (اللہ ) تمہارے ساتھ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے ۔
270d.png
ام عبد الوھاب
 
مایوسی ،،،،!!
مجھے لفظ مایوسی شروع سے ھی بے معنی لگتا ھے ' مایوس میں کس سے ھوں ....؟
اس سے جس کے پاس دو جہاں کا اختیار ھے ..جو پتھر میں بھی کیڑوں کو رزق دیتا ھے.. جو لاکھوں کروڑوں کہکشاؤں چاند سورج اور ستاروں کا مالک ھے.. جو عطا کرنے پہ آئے تو پورا جہاں قدموں میں لا کے رکھ دیتا ھے.. جس کے حکم کے بغیر ایک پتا بھی ٹس سے مس نہیں ھوسکتا ھے.. جس کے ایک حکم پر کائنات بنا دی گئ اور ایک اشارے پر مٹا دی جائے گی..
حیرت ھوتی ھے ایسے لوگوں پر جو اس رب سے مایوس ھوتے هیں .. !!
وہ تو بڑا رحمن ھے "
وہ تو بڑا رحیم ھے "
اس کو تو یہ گوارہ ھی نہیں کہ میرے بندے کی آنکھ سے ایک آنسو بھی نکلے..
اس کو سمجھو گے تو جانو گے کہ بس وہی ایک ھے جو زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ رھتا ھے.. اس کی رحمت اس کے غضب پر بھاری ھے.. وہ جب معجزے کرنے پر آتا ھے تب ساری کائنات کن فیکون کی تسبیح کرتی ھے ..
تو پھر مایوس کیوں ھوتے ھو...!!
اس رب پر یقین رکھو جو مالک کن فیکون ھے..
 
یہ دنیا چھوٹی اس کی بقاچھوٹی ، اس کی مشکل چھوٹی، اس کے مسئلے تھوڑے، دنیا تھوڑی اس کے غم تھوڑے، دنیاتھوڑی اس کی خوشیاں تھوڑی۔
۔۔۔۔۔۔۔آخرت بڑی اس کی مشکلات بڑی،امتحان کڑا،عذاب بڑا اور سخت۔
آخرت بڑی اس کی خوشیاں بڑی۔ اسکا اجر بڑا،انعام بہت زیادہاور کبھی نہ ختم ہونے والا۔
تو بس اس دنیا کی تکلیفوں اور پریشانیوں سے مت گھبرائیں ،یہ ختم ہونے والی ہیں مگر ان پر صبر کا اجر کبھی ختم ہونے والا نہیں۔
سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الا اللہُ اللہ اکبر
 
زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ اُن نعمتوں پر شُکر کرتے ہیں جو اُنھیں اللہ پاک نے عطاء کی ہیں
اللہ رب العزت سے دعا ہیکہ رب کریم آپ اور آپ سے جڑے تمام لوگوں کو دنیا و آخرت کی تمام برکتیں اور سعادتیں عطا فرمائے
الله آپ اور آپ سے وابستہ تمام لوگوں کو اتنا عطاء فرمائے جتنی اس کی شان ہے
اتنی خطائیں معاف فرمائے جتنا 'وہ' رحمان هے,
اور" آزمائشوں سے اتنا محفوظ رکھے جتنا 'وه' مہربان ہے
‏عورت زات ویسی نہیں ہوتی جیسا آپ سوچتے ہیں
ہر مرد برا نہیں ہوتا جیسے آپ سوچتی ہیں
لوگوں کی سوچ میں ان کے ظرف اور تربیت کا فرق ہوتا
یا پھر ان کا کوئی برا تجربہ
کم سوچئے
اچھا سوچئے
کم سنئے
ٹوک دیجئے اگر کوئی کسی کو برا بھلا کہتا پیٹھ پیچھے
تکبر" چاھے "دولت کا" ھو یا "طاقت" کا"،
رتبے" کا یا "حیثیت" کا"،
حسن کا ھو یا "علم" کا
... انسان کو "رسوا کر کے" ھی چھوڑتا ھے
"الله والے" انا والے" نہیں ھوتے
اور "انا والے" "الله والے" نہیں ھوتے.
 
Top