لائبریری ماہ کا انعقاد : تعارفی پوسٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

خواہش تھی کہ اُردو لائبریری کے حوالے سے ایک ماہ منایا جائے۔ اس سلسلے میں غیر رسمی آغاز کے بعد گزشتہ چند دنوں میں کچھ اقدامات کیے گئے ہیں اورلائبریری ماہ کے زمرہ میں چند ذیلی زمرہ جات بعنوان ذیلی ٹیم ، ورکنگ زون ، اپڈیٹ زون ، میرا بک شیلف ، لائبریری ایوارڈز ، کچھ ہلکا پھلکا تشکیل دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ و رسمی طور پر کچھ تفصیلات اس پوسٹ میں پیش کی جا رہی ہیں ۔

ذیلی ٹیموں کی تشکیل :

کرنا کیا ہے اس حوالے سے کچھ ذکر ہو جائے لیکن اس سے پہلے ایک اور بات ، لائبریری ماہ کے انعقاد کا مقصد لائبریری ٹیم کی وسیع البنیاد تنظیم ہے۔ اُردو لائبریری پراجیکٹ ایک وسیع المیعاد اور وسیع البنیاد پراجیکٹ ہے ، اس لحاظ سے یہاں متعدد اور متنوع النوع اُمور انجام دیئے جا سکتے ہیں ۔ اسی ذیل میں چند اہم اُمور کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اُردو لائبریری ٹیم کا دائرہ کار بڑھا کر ذیلی ٹیموں کی تشکیل کی جا رہی ہے ۔ ذیلی ٹیموں کی تشکیل کے بعد ہر ٹیم فلو ورک کے تحت اپنی پلاننگ خود کر سکے گی اور سال میں مختلف اوقات میں اپنا یوم اور/ یا ہفتہ منانا چاہے تو منا سکے گی ۔ ذیلی ٹیموں میں شامل اراکین کو اُردو لائبریری پراجیکٹ کے مستقل اراکین کی حیثیت حاصل ہوگی اور اراکین کو پراجیکٹ میں ان کی شمولیت کے اعتراف کے طور پر کچھ مخصوص مراعات حاصل رہیں گی ۔

یہاں آپ کو مختلف عنوانات کے تحت متعدد تھریڈز نظر آ رہے ہوں گے۔ آپ اپنی سہولت اور دلچسپی کے لحاظ سے اپنا نام کسی ایک یا چند ذیلی ٹیموں میں شمولیت کے لیے پیش کر سکتے/ سکتی ہیں ۔

چند اہم ذیلی ٹیموں کی فہرست درج ذیل ہے :


اسکین ٹیم :

اسکین ٹیم میں شامل اراکین (مزید پڑھیں ۔ ۔ ۔)


اصل متن فراہم کنندہ ٹیم


اگر آپ ذاتی (مزید پڑھیں ۔ ۔ ۔ )


کمپوزنگ ٹیم :

اگر آپ لائبریری میں کسی متن کی کمپوزنگ (ٹائپنگ) میں دلچسپی رکھتے ہیں تو (مزید ۔ ۔ ۔)



پروف ریڈ ٹیم :

اس ٹیم میں شامل اراکین (مزید ۔ ۔ ۔)


ای بک ٹیم :

پروف ریڈنگ کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی انجام دہی کے بعد (مزید ۔ ۔ ۔)




دیگر ذیلی ٹیمیں :

لائبریری پراجیکٹ میں ایک بات یہ بھی سامنے آئی کہ کچھ اراکین کی دلچسپی محض کسی ایک ہی عنوان تک محدود ہوتی ہے اور وہ اس مخصوص عنوان پر ہی کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اردو زبان کی تاریخ و ارتقاء میں بہت سے اہم نام ایسے ہیں کہ اُردو زبان کے حوالے سے جن کا ذاتی کام یا ان کی ذات پر کیا گیا دیگر مصنفین کا کام اس درجہ کا حامل ہے کہ ایک جدا عنوان کے تحت لائبریری میں ایک شعبہ ان کے نام سے مخصوص کیا جا سکتا ہے ۔ اسی پس منظر میں ذیلی ٹیموں کے لیے ایک دوسرے زاویہ سے بھی تشکیل کی جائے گی اس سلسلے میں چند عنوانات درج ذیل ہیں :

اقبال ٹیم
اطفال ٹیم
حدیث ٹیم
داستان ٹیم
ترجمہ ٹیم
سرسید احمد خاں ٹیم
غالب ٹیم
قرآن ٹیم
گوشہ اطفال ٹیم
مولوی عبد الحق ٹیم
مرثیہ ٹیم



رابطہ ٹیم
نیوز ٹیم



اُردو لائبریری ریزرو آرمی :)

( تفصیل بعد میں ۔ ۔ ۔)



گوشہ برائے ادباء و شعرائے عصرِ حاضر :

یہ امر خوش آئند ہے کہ عصر حاضر سے تخلیق کاران نے اپنی تخلیقات اردو لائبریری میں شامل کرنے کے لیے حقوق فراہم کیے ہیں ۔ اس حوالے سے اُردو لائبریری میں ایک گوشہ عصرِ حاضر میں موجود ادیب اور شعرائے کرام کے لیے جداگانہ طور پر مخصوص کیا جائے گا ۔




لائبریری ماہ میں چند دیگر سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی ، ان سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ مختصر تعارف درج ذیل ہے :


لائبریری وژن :

اس تھریڈ کا مقصد آپ کے خیال و نظر سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ اُردو لائبریری کے حوالے سے آپ کا ویژن کیا ہے ؟ آپ اردو لائبریری کو ایک معیاری لائبریری کے طور پر کس طرح تعریف کریں گے اس بارے میں اگر آپ اظہار کرنا چاہیں تو یہاں تحریر کیجیے ۔




اہدافِ سال آئندہ :


آئندہ سال کے اہداف کا ایک ای بک لٹ بنایا جائے گا آپ آئندہ ایک سال تک اُردو لائبریری کو کامیابی کے لحاظ سے کہاں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ آپ کے خیال میں کس کس زاویہ اور کن امور پر ترجیحی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے ، اس ضمن میں اگر آپ تجاویز پیش کرنا چاہیں تو یہاں تحریر کیجیے ۔ علاوہ ازیں اگر آپ کسی عنوان کو لائبریری کے لیے ضروری سمجھیں جس کا ذکر یہاں نہیں کیا گیا ہو اب تک ، یا کوئی ایسا عنوان جس کا ذکر یہاں کیا جا چکا ہو تاہم اسے ترجیحی اہمیت نہیں دی گئی ہو ، آپ ایسے کسی عنوان کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں ۔ اظہارِ خیال کے لیے یہ ربط دیکھیے ۔




لائبریری اراکین کا تعارف :

لائبریری ماہ کے آخری مرحلہ میں تمام لائبریری اراکین کو دعوت دی جائے گی لائبریری ٹیم رکن کی حیثیت سے اپنا مختصر تعارف اپنے الفاظ میں پیش کریں ۔


کچھ ہلکا پھلکا

اوکے ، یہاں ضرور دیکھیں کیونکہ لائبریری اراکین کا اصلی تعارف یہاں ملے گا :)

اس سلسلے میں زیادہ دلچسپ اور پسند کی جانے والی تحریر کو لائبریری ایوارڈز میں شامل کیا جائے گا ۔

کچھ ہلکا پھلکا کے زمرہ میں لائبریری کی مخصوص ذمہ داریوں سے ہٹ کر کچھ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اگر آپ کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی دلچسپ تجویز ہو تو اسے آپ یہاں عملی شکل دے سکتے ہیں :)


لائبریری اراکین کی میٹنگ :

آئندہ سے اس امر کا اہتمام کیا جائے گا کہ لائبریری اراکین کی باقاعدہ و سلسلہ وار میٹنگز رکھی جائیں تاکہ اراکین ایک دوسرے سے بہتر طور پر رابطہ میں رہ سکیں اور مختلف امور اور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کر سکیں ۔ ان میٹنگز کے انعقاد کی اہم ذمہ داری فرحت کیانی انجام دیں گی اور اس سلسلے میں تمام ضروری تفصیلات کے بارے میں فرحت آگاہ کریں گی ۔


پہلے سے پیش کی گئی تجاویز :

لائبریری سیکشن میں متعدد تجاویز پیش کی گئی ہیں ، آپ ان تجاویز میں سے کسی تجویز کو عملی شکل دینا چاہیں تو آپ کو اس کی دعوت دی جاتی ہے ۔ اس کی ایک مثال اس طرح سے ہے کہ بچوں کے لیے نظموں اور کہانیوں کو گرافکس / اینیمیشن کی صورت پیش کرنے کی ایک تجویز یہاں پیش کی گئی تھی اس تجویز کو عملی شکل دینے کے لیے پہلے شعیب سعید شوبی نے نمایاں کام کیا تھا اور اب عمار اور شعیب نے اس سلسلے میں اہم پیش رفت کی ہے ، عمار اور شعیب کی یہ کوشش بہت اچھی ہے ۔ آپ بھی اگر چاہیں تو لائبریری سیکشن میں اب تک پیش کی گئی دیگر اراکین کی تجاویز میں سے کسی تجویز کو عملی شکل میں پیش کر سکتے ہیں ۔


سوال ، تجویز :


اگر آپ اُردو لائبریری اور لائبریری ماہ کے سلسلے میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے سوال کرنا چاہیں ، یا اگر آپ کوئی سرگرمی تجویز کرنا چاہیں جسے لائبریری ماہ میں شامل کیا جا سکےتو یہاں تحریر کیجیے ۔

کاپی رائٹ کے حوالے سے اردو ویب کی پالیسی واضح ہے ۔


لائبریری ایوارڈز :

( تفصیل بعد میں )


لائبریری ماہ میں مختلف سرگرمیوں کو تین مراحل میں طے کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلہ میں ورکنگ زون اور لائبریری سیکشن کے دیگر زمرہ جات میں مختلف عنوانات کے تحت اراکین پوسٹ کریں گے شامل اور آغاز کی جانے والی سرگرمیاں اگلے مرحلہ میں بھی جاری رہیں گی ۔ دوسرے مرحلہ میں ان ایکٹیویٹیز کو اپڈیٹ کیا جائے گا اور اپڈیٹ زون میں فعالیت بڑھے گی ۔ آخری مرحلہ میں لائبریری ایوارڈز اور چند امور کو اختتامی صورت دی جائے گی


لائبریری ماہ میں اراکین کی شرکت کی بنا پر لائبریری اراکین کی فہرست از خود اپڈیٹ ہوتی رہے گی اور لائبریری ماہ کے آخر میں لائبریری اراکین کی اپڈیٹڈ فہرست جاری کر دی جائے گی ۔

لائبریری ماہ کے انعقاد کی اطلاع اراکین کو بذریعہ ایمیل بھی کی جا رہی ہے ۔

اس پوسٹ کو مزید طوالت سے بچانے کی خاطر کچھ دیگر اہم امور کا ذکر بعد میں کیا جائے گا ۔ تاہم اس پوسٹ میں بھی ان تمام امور کے حوالے سے اپڈیٹ شامل کی جاتی رہے گی ۔ لہذا یہاں دوبارہ بھی نظر ضرور رکھیں ۔

لائبریری ماہ کے دوران تمام اراکینِ محفل کو لائبریری سیکشن میں رسائی حاصل رہے گی ۔

لائبریری ماہ کے دوران جملہ بیسڈ لائبریری کے تجربات کی روشنی میں امید ہے کہ کسی نتیجہ پر پہنچا جاسکے گا ۔

لائبریری ماہ میں چند مزید امور کا احاطہ بھی کیا جائے گا ان کے حوالے سے مختلف سرگرمی لائبریری ماہ میں وقتا فوقتا سامنے آ تی رہے گی اور لائبریری پراجیکٹ سے متعلق مختلف امور میں اراکین کی آراء سے استفادہ کیا جاسکے گا ۔

لائبریری ماہ کے اختتام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

لائبریری ماہ کے اختتام پر لائبریری ایوارڈز کے اجراء کی تقریب رکھی جائے گی۔ جو اراکین اس تقریب میں کسی منفرد انداز میں شامل ہونا چاہیں ابھی سے تیاری شروع کر دیں :)

اختتامیہ تقریب ہی میں لائبریری کے حوالے سے چند اہم اعلانات کیے جائیں گے ۔


لائبریری ماہ کی تیاریوں کے سلسلے میں چند اراکین کا تعاون حاصل رہا ان کا شکریہ میں خصوصیت سے ادا کرنا چاہوں گی اور اختتام کے موقع پر تفصیل سے لکھنا چاہوں گی۔ انفرادی طور پر دیگر اراکین سے رابطہ کرنے میں تاخیر ہو رہی تھی کچھ اراکی سے رابطہ نہیں کیا جا سکا ، کچھ اراکین مصروف تھے ان دنوں ، یا کسی طور شرکت نہیں کر سکے تیاریوں میں ، اس وجہ سے لائبریری ماہ کا آغاز شاید کچھ بے رنگ لگے تاہم امید ہے کہ لائبریری ماہ کا اختتام ہم سب بھر پور طریقے پر کر سکیں گے ۔

آپ تمام اراکین لائبریری ماہ میں اپنی سہولت اور دلچسپی کے لحاظ سے جس طرح چاہیں شرکت کریں کیونکہ لائبریری ٹیم کی وسیع البنیاد تنظیم کی صورت میں ایک تاریخ رقم کرنے کی جانب قدم بڑھایا جا رہا ہے اس تنظیم کی صورت میں جو نام سامنے آئیں گے وہ ایسی ذمہ داریاں انجام دیں گے جن کے مثبت و دور رس نتائج حاصل ہوں گے اور جنہیں ہمارے بعد آنے والے افراد اچھے الفاظ میں یاد کر سکیں گے اور ان کی آج کی کی گئی کوششوں سے مستفید ہوسکیں گے ۔

آپ سب کے تعاون کا بے حد شکریہ


 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بہت خوب سسٹرشگفتہ، آپ نےواقعی بہت محنت کی آپ کابہت بہت شکریہ


والسلام
جاویداقبال
 
Top