قالین کے داغ دھبّے صاف کرنے کا طریقہ

Aay1K0

محفلین
قالین رنگ برنگے دیدہ زیب ہوں یا سادے اور ایک رنگ کے، گھر کی خوبصورتی اور زیبائش میں اضافہ ہی کرتے ہیں یہی سوچ رکھتے ہوئے بعض گھروں میں قالین تو بچھا لیا جاتا ہے لیکن اس کی صفائی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی، زیادہ سے زیادہ قالین پر ایک چادر بچھا دی جاتی ہے جس کے اوپر سے ہی اور کبھی کبھار چادر ہٹا کر قالین کے اُوپر سے جھاڑو لگادی جاتی ہے حالانکہ دیگر چیزوں کے مقابلے میں قالین میں دھول مٹّی کئی گُنا زیادہ جذب ہوتی ہے یوں ہی زیادہ عرصہ بِچھے رہنے سے اس میں نمی آ جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ بڑوں بالخصوص بچّوں کی جِلدی بیماریوں کا سبب بنتا ہے لہٰذا وقتاً فوقتاً اس کی مکمل صفائی کرتے رہنا چاہئے۔گھر میں موجود چھوٹے بچّوں کی وجہ سے قالین پر داغ دھبے لگ جاتے ہیں۔ اگر پکّے داغ نہ ہوں تو وہ ڈٹرجنٹ (Detergent) سے آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں لیکن بعض داغ سخت اور ضدی ہوتے ہیں جِن کو بسہولت صاف کرنے کے لئے مختلف طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

قالین کے پکے داغوں کی صفائی
اگر قالین قیمتی ہو اور بہت زیادہ پُرانا نہ ہو تو بہتر یہی ہے کہ اُس کی صفائی ڈرائی کلینر (Dry cleaner) سے کروائی جائے، کہیں گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے خراب نہ ہو جائے اور اگر قیمتی نہیں یا زیادہ پُرانا ہو چکا ہے تو نیچے لکھے ہوئے گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس کے داغ دھبّے مٹائے جا سکتے ہیں:
(1) داغ پر کچھ دیر کے لئے سِرکہ ڈال دیں جب سوکھ جائے تو اس کو قالین صاف کرنے والی مشین (Vacuum Cleaner) سے صاف کر لیں۔
(2) جِس گھر میں بہت چھوٹے بچےّ ہوں وہاں قالین کو گندگی سے بچانا کافی مشکل ہوتا ہے، کبھی بچے قے (Vomiting) کردیتے ہیں تو کبھی دودھ گِرا دیتے ہیں، اسے صاف کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا (Baking soda) اس پر ڈال دیں اور خشک ہونے کے بعد صاف کر لیں داغ کے ساتھ ساتھ بدبُو بھی چلی جائے گی۔
(3) قالین سے چائے یا کافی کے دَھبّے صاف کرنے کے لئے گرم پانی میں سرکہ ملائیں اور اسے دھبوں پر لگادیں اور پھر کچھ دیر بعد ٹشو پیپر سے رگڑ کر صاف کردیں۔
مزید طریقے جاننے کے لئے مندرجہ پوسٹ قالین کی صفائی پڑھیں۔
 
Top