فونٹ کا مسئلہ

حسیب

محفلین
السلام علیکم
میں نے اوبنٹو انسٹال کی ہے۔ اس میں یہ فونٹ ٹھیک طرح شو نہیں ہو رہا۔ اس کے لیے مجھے کون سا فونٹ انسٹال کرنا پڑے گا۔
میرے خیال میں یہ نفیس نستعلیق ہے جو میں انسٹال کر چکا ہوں

Screenshotfrom2012-06-29000600.png
 

دوست

محفلین
کونسا اوبنٹو ہے؟ براؤزر کونسا ہے؟ فائرفاکس کو کبھی ایسے بیماری ہو جاتی ہے۔ تازہ ترین ورژن سے ٹھیک ہو جاتا ہے ویسے کبھی یہ مسئلہ۔
 
اوبنٹو میں تو گوگل کروم میں بھی اردو یا دیگر کامپلیکس فونٹ رینڈرنگ کا مسئلہ تھا جو تھوڑا تھوڑا درست ہوا ہے۔ آپ جمیل نوری نستعلیق نصب کر کے دیکھ لیں۔ :)
 

حسیب

محفلین
اوبنٹو کا حالیہ ورژن 12.04 ہے۔ اور براوزر فائر فاکس۔
اور بھی کئی فانٹس میں مسئلہ آ رہا تھا۔
بہرحال حل یہ نکالا کہ پہلے نصب شدہ سارے فونٹس ختم کیے اور ونڈو میں انسٹال شدہ فونٹس اوبنٹو میں نصب کر لیے
اب افاقہ ہو چکا ہے۔
آپ سب کا شکریہ
 
Top