فرقہ وارانہ دہشت گردی ، 6 سال میں 1710 افراد ہلاک

فرقہ وارانہ دہشت گردی ، 6 سال میں 1710 افراد ہلاک

اسلام آباد…وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ دو ہزار آٹھ سے اب تک فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ایک ہزار سات سو سے زائد افراد مارے گئے ، جن میں سب سے زیادہ تعداد میں ہلاکتیں بلوچستان میں ہوئیں پاکستان میں گذشتہ سال میں ہلاکتوں کی تفصیلات پر مشتمل وزار ت داخلہ کے تحریری جواب میں قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ سال 2008 سے اب تک فرقہ وارانہ کارروائیوں میں 1710 افراد ہلاک ہوئے، بلوچستان میں 675، کے پی کے 431، سندھ 204 اور پنجاب میں 146 افراد ہلاک ہوئے، فاٹا میں 149، گلگت بلتستان 100 جبکہ اسلام آباد میں 5 افراد ہلاک ہوئے، وزیر داخلہ کے مطابق ان ہلاکتوں کا اگر سالانہ جائزہ لیا جائے تو سال 2012 میں 385، 2013 میں 336اور 2014 میں 46 افراد نشانہ بنے ، چودھری نثار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک میں سزائے موت پرکوئی پابندی نہیں، سزاوٴں پر عملدرآمد صدر مملکت کی رحم کی اپیلوں پرفیصلے کے بعد ہوتا ہے،ڈپلومیٹک پاسپورٹس جاری کیے جانے سے متعلق معاملات پر وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ سابقہ دورحکومت میں جاری کیے گئے 88 ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئے منسوخ کیے گئے پاسپورٹس میں سابق وزراء، وزرائے مملکت اور وزیراعظم کے مشیر شامل ہیں،سابق وزراء اور مشیروں نے 30 دنوں میں اپنے اور شریک حیات کے پاسپورٹ واپس کرنا تھے جو نہیں کیا، وزارت خارجہ نے 49 غیر مستحق افراد کو پاسپورٹ جاری کیے ، وہ بھی منسوخ کر دیئے۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=140227
 
Top