فتنہ انکار حدیث پر کچھ کتب

ملنگ

محفلین
ShouqEhadith.jpg

Shauq E Hadith
Descriptions: Moulana Muhammad Sarfraz khan Safdar
Read Online

Dowlnoad

sunnatkamuqam.jpg

Sunnat Ka Muqam Or Fitna Inkar E Hadith
Descriptions: By Mufti E Azam Pakistan Mufti Muhammad Rafi Usmani
Read Online

Dowlnoad
fitnainkarehadithpasmanzar.jpg

Fitna Inkar E Hadith or Uska Pas E Manzar
Descriptions: Moulana Muhammad Ashiq Ilahi Buland Shehri
Read Online
Dowlnoad
FitnaInkarEHadith.jpg

Fitna Inkar E Hadith
Descriptions: By Mufti Rasheed Ahamd Sahab Ludhyanvi
Read Online

Dowlnoad
Inkarehadithknataij.jpg

Inkar E Hadith K Nataij
Descriptions:Moulana Muhammad Sarfraz Khan Safdar
Read Online

Dowlnoad
 
باذوق

محفلین
بہت بہت شکریہ بھائی۔ جزاک اللہ خیر۔
ان کتب کا تعارف اردو میں‌ بھی کروا دیتے تو گوگل اردو سرچنگ میں کام آ جاتا۔
ان شاءاللہ وقت ملتے ہی ڈاؤن لوڈنگ اور مطالعے کے بعد میں خود یہاں ان کا مختصر تعارف لگا دوں گا۔

فتنہ انکار حدیث کے موضوع پر میں بھی محفل پر حوالے دیتا رہا ہوں۔ ذیل کے متعلقہ تھریڈز ملاحظہ فرمائیں:
فتنۂ انکارِ حدیث کے جواب میں ایک کتاب
حجیتِ حدیث پر مفتی تقی عثمانی کی مشہور کتاب
امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ : 2 وحی : وحی جلی + وحی خفی
 
باذوق

محفلین
فتنہ انکار قران پر کچھ کتابیں ۔۔۔۔۔

وسلام
فتنہ انکار حدیث پر کچھ مزید ۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام[/QUOTE]
قرآن کا انکار کرنے والا بہرحال مسلمان تو نہیں ہو سکتا!
اور aboutquran.com پر غلام احمد پرویز ، سرسید اور عنایت اللہ خان مشرقی صاحبان کی مدح بتا رہی ہے کہ کس مکتب فکر سے متعلق یہ سائیٹ ہے؟

دوسری سائیٹ emanekhalis.com کیپٹن مسعود احمد عثمانی کے فرقہ کی ہے۔
ڈاکٹر صاحب کے مفکرات و سئیات میں سے عذاب قبر کا انکار اور سلف الصالحین کی گستاخیاں سرفہرست ہیں۔ ڈاکٹر صاحب سے حافظ زبیر علی زئی نے مناظرہ کیا لیکن مسعود صاحب جب کوئی جواب نہ دے سکے تو راہِ فرار ہی میں عافیت سمجھی۔
اس فرقہ کے اوہام و فریب کو واضح کرنے کے لیے ذیل کے دو مقالہ جات کا غیرجانبدارانہ مطالعہ مفید ثابت ہوگا۔

فرقہ مسعودیہ - پارٹ:1
فرقہ مسعودیہ - پارٹ:2
 
طالوت

محفلین
اوپر دی گئی کتابوں یا مصنفین کے بارے میں ، میں نے تو کچھ نہیں کہا ، پھر آپ کو یہ ضرورت کیوں پیش آئی ؟
وسلام
 
طالوت

محفلین
دوسری سائیٹ emanekhalis.com کیپٹن مسعود احمد عثمانی کے فرقہ کی ہے۔
ڈاکٹر صاحب کے مفکرات و سئیات میں سے عذاب قبر کا انکار اور سلف الصالحین کی گستاخیاں سرفہرست ہیں۔ ڈاکٹر صاحب سے حافظ زبیر علی زئی نے مناظرہ کیا لیکن مسعود صاحب جب کوئی جواب نہ دے سکے تو راہِ فرار ہی میں عافیت سمجھی۔

اس بھاگ دوڑ کا کوئی ثبوت ؟ اور یہ فرقہ اور دوسرے مکتبہ فکر ، اس کی وضاحت بھی کر دیں ، نیز اگر مشہور فرقوں و مکتبہ فکر کی فہرست فراہم کر دیں تو مزید نوازش ہو گی :)۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
باذوق

محفلین
اوپر دی گئی کتابوں یا مصنفین کے بارے میں ، میں نے تو کچھ نہیں کہا ، پھر آپ کو یہ ضرورت کیوں پیش آئی ؟
وسلام
کیا کسی سائیٹ یا کسی سائیٹ کے مواد کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرنا محفل پر ممنوع ہے :rolleyes:؟
میرا خیال ہے کہ ممنوع نہیں ہے :) کیونکہ اس کی واضح مثال یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
اس بھاگ دوڑ کا کوئی ثبوت ؟ اور یہ فرقہ اور دوسرے مکتبہ فکر ، اس کی وضاحت بھی کر دیں ، نیز اگر مشہور فرقوں و مکتبہ فکر کی فہرست فراہم کر دیں تو مزید نوازش ہو گی :)۔۔۔۔۔۔
وسلام
بھاگ دوڑ سے مراد اگر وہ فقرے ہیں جو کیپٹن مسعود عثمانی کے متعلق میں نے تحریر کئے ہیں تو ان کے ثبوت میں دو کتابچوں کا ربط میں نے دیا بھی ہے۔ دوم ، شخصی ثبوت بھی فراہم کیا جا سکتا ہے جن کی گواہی ہے کہ ان کے سامنے کیپٹن عثمانی نے امام احمد بن حنبل (رحمۃ اللہ علیہ) کو کافر کہا تھا !
مکاتبِ فکر کی فہرست ۔۔۔۔۔۔۔
ہمممممم ۔۔۔۔ وقت ملے تو آپ کو ذ-پ سے بھیج دوں گا۔ ویسے اس کا وعدہ نہیں ہے :)۔
 
مجھے مباحثوں سے دلچسپی نہیں‌ہے لیکن میں‌بھی ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں‌جوکہ یہ گواہی دیگا کہ کیپٹن عثمانی نے اسکے سامنے چاروں مذاہب کے اماموں‌کے کافر کہا ہے
 
طالوت

محفلین
جناب میں نے ممنوع کا ہرگز نہیں کہا ! میں نے فقط ضرورت دریافت کی ۔۔۔
تاہم اگر فہرست روانہ کر دیں ، مگر دلائل کے ساتھ تو ممکن ہے میں یہاں پیش کر دوں اپنی ذمہ داری پر ۔۔
وسلام
 
ملنگ

محفلین
آپ ساتھیوں کا بہت شکریہ کیپٹن مسعود عثمانی پر ایک چھوٹا سا رسالہ بہت جلد یہاں‌ پر شیر کروں گا
 
طالوت

محفلین
بھاگ دوڑ سے مراد اگر وہ فقرے ہیں جو کیپٹن مسعود عثمانی کے متعلق میں نے تحریر کئے ہیں تو ان کے ثبوت میں دو کتابچوں کا ربط میں نے دیا بھی ہے۔ دوم ، شخصی ثبوت بھی فراہم کیا جا سکتا ہے جن کی گواہی ہے کہ ان کے سامنے کیپٹن عثمانی نے امام احمد بن حنبل (رحمۃ اللہ علیہ) کو کافر کہا تھا !۔

ارے یاد آیا !
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اماموں نے بھی ایک دوسرے کو کافر (معنی و ذو معنی جملوں میں ) کہا ہے ۔۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
پرویز احمد کی کتاب "مقام حدیث" صفحہ نمبر 160 (اور مسلسل) پر پرویز احمد لکھتے ہیں

"امام مالک بن انس کہتے ہیں کہ ابو حنیفہ کا فتنہ اس امت کے لیے ابلیس کے فتنے سے کم نہیں۔ دونوں باتوں میں یعنی عقیدہ ارجاء میں بھی اور احادیث کو رد کرنے میں بھی۔ عبدالرحمن بن مہدی کہتے ہیں کہ میں دجال کے فتنے کے بعد اسلام میں کسی فتنہ کو ابوحنیفہ کے فتنے سے بڑا نہیں دیکھتا۔۔۔۔
(تاریخ بغداد ، مصنف ابوبکر خطیب ، جلد 13 صفحہ 396 )

سلیمان بن حسان حلبی کہتے ہیں کہ میں نے بے شمار مرتبہ امام اوزاعی کو کہتے سنا ہے ابوحنیفہ نے اسلام کے ایک ایک دستہ کو گن گن کر توڑا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(تاریخ بغداد ، مصنف ابوبکر خطیب ، جلد 13 صفحہ 498 )

حمدویہ بن مخلد کہتے ہیں کہ محمد بن مسلمہ مدینی سے پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ ابو حنیفہ کی رائے سارے شہروں میں گھس گئی ہے ، مگر مدینہ منورہ میں داخل نہ ہو سکی ؟ محمد بن مسلمہ نے جواب دیا "اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ کا ارشاد ہے کہ مدینہ کی ہر گلی پر ایک فرشتہ مقرر ہے جو مدینہ میں دجال کو داخل ہونے سے روکے گا، اور یہ بھی چونکہ دجالوں کا ہی کام ہے اسلیے وہاں داخل نہیں ہو سکا
(تاریخ بغداد ، مصنف ابوبکر خطیب ، جلد 13 صفحہ 396 )

یہ ذرا مختصر سی تحریر میں نے بیان کی ہے ، پرویز احمد کی کتاب (یا مذکورہ کتاب) آپ خود پڑھ لیجیے ۔۔ اب کوئی یہ نہ کہے کہ اس میں کافر کا ذکر کہاں ہے ؟ دجال ، ہونا یا اس جیسا کام کرنا کفر کے ہی زمرے میں آتا ہے یا آپ میرے کافر کہنے کو غلطی سمجھ کر اسے دجال سے بدل لیجیے ۔۔ علاوہ ازین امام شافعی نے بھی سخت الفاظ استمعال کیے ہیں ، تاہم آپ کا اپنا مطالعہ زیادہ مفید ہو گا ساتھ ہی مجھ کم علم کو بھی کچھ بتائیے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
(ساری تمہید اسلیے باندھی ہے کہ ہم بات کو سمجھنے کے باوجود لفظوں کے ہیر پھیر کو موضوع بنا لیتے ہیں ، بجائے اصل موضوع کے)
وسلام
 
طالوت

محفلین
اسی طرح ڈاکٹر غلام جیلانی برق نے اپنی کتاب "دو اسلام" میں ، "فتح الملہم" اور "جامع بیان العلم" نامی کتب سے مختلف اقتباس پیش کیے ہیں ، جن میں مختلف امام و ائمہ فن رجال ایک دوسرے کو جھوٹا ، فاسق اور فاجر کہہ رہے ہیں ۔۔۔
وسلام
 
آبی ٹوکول

آپ بھی بڑے وہ ہیں طالوت بھائی :grin:بات تو کرتے ہیں اماموں کی ایک دوسرے کو کافر کہنے کی اور کام چلاتے ہیں پرویزی حوالہ جات سے کہ جن کو پوری تاریخ اسلام میں خطیب بغدادی جیسا متعصب شخص( جس کو کہ سارے محقیقین علماء جانتے ہیں کہ وہ امام اعظم کہ حق میں کس قدر جری تھا) ہی ملا جب آپ اماموں کی بات کی ایکدوسرے پر کفر کی بات کرتے ہیں تو اس مراد فقہ کہ چار مشھور ائمہ ہوتے ہیں اسی لیے میں نے عرض کی تھی کسی مستند حوالے سے ائمہ اربعہ کا ایک دوسرے پر فتوٰی کفر ثابت کیجیئے وگرنہ بات تعصب کی آئے تو چاروں ائمہ کہ مقلدین میں سے بعض افراد نے تعصب سے کام لیا ہے مگر جمہور نے ان لوگوں سے بیزاری کا اعلان فرمایا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 
طالوت

محفلین
جناب ، آپ مجھے تو الزام تب دیں جب میں نے کوئی دعوٰی کیا ہو یا کمی و اضافہ کیا ہو ۔۔ سیدھی سی بات عرض کی تھی کہ میں کہیں پڑھا ہے ، آپ نے پوچھا کہاں ، میں نے بتایا یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رہی کسی مصنف کے متعصب یا غیر متعصب ہونے کی تو ہماری عادت ہے کہ مخالف کی دلیل کی بجائے اس کی ذات سے متعلق بات کرنا ہمارا وطیرہ ہے ۔۔ مجھے نہ تو ابن خطیب سے کوئی خاص لگاؤ ہے اور نا پرویز احمد سے پرخاش ۔۔۔ سو جو پڑھا تھا وہ پیش کر دیا ،۔۔ باقی یہ معاملہ اس قدر آسان بھی نہیں کہ کسی کو محض متعصب کہہ کر جان چھڑا لی جائے ۔۔۔

امام اعظم (اللہ ان کے درجات بلند کرے) سے بقیہ اماموں (خصوصا محدثین) کا اختلاف و تعصب تو اس وقت سے آج تک چلا آ رہا ہے ۔۔ اس سلسلے میں اہل حدیث یا شافعی و دیگر حضرات کی کتب کا مطالعہ مفید ہو گا ۔۔

حضور تصیح فرمالیں میں نے آپ سے یہ ہرگز عرض نہیں کی تھی کہ آپ نے جہاں بھی پڑھا ہو وہاں سے بیان فرمادیں ایسا اس وقت ہوتا جب ہمیں آپکی ذات پر اعتماد نہ ہوتا یا ہم خود قلت مطالعہ کا شکار ہوتے ۔۔ ۔ہم نے تو آپکے اس جملے کہ ائمہ نے بھی ایکدوسرے کو کافر کہا ہے کہ مستند حوالے سے تصدیق مانگی تھی ۔ ۔ ۔باقی جن کتابوں کہ مطالعہ کی طرف آپ ہماری توجہ مبذول کروانا چاہ رہے ہیں ہم اپنی سابقہ رپلائی میں عرض کرچکے کہ تمامی ائمہ کرام کہ پیروکاروں میں سے بعض افراد نے تشدد سے کام لیا ہے لیکن امت کی اکثریت نے انکی اس روش کو مسترد کردیا پے ۔ ۔ ۔ باقی رہی فقط اختلاف کی بات تو اختلاف تو سید المحدثین امام بخاری علیہ رحمہ کہ ساتھ بھی لوگوں نے کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اسلامی تاریخ میں شاید ہی کوئی ماہر فن ہو جو لوگوں کی حسد بھری تنقید سے محفوظ رہا ہو ۔ ۔ ۔
 
Top