غیر یقینیئت

اسامہ منور

محفلین
ہماری زندگی عارضی ہے یہ بات تو تقریباً سبھی مانتے ہیں لیکن یہ غیر یقینت سے بھری پڑی ہے اس کو سب نہیں جانتے. ہمیں پتا ہے کہ. ہم. کمزور نہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم کمزور ہیں. ہم لوگ اپنے معاملات میں اس طرح کھوئے ہوتے ہیں کہ ہمیں اپنے گردو نواح کا ہوش ہی ہی نہیں ہوتا. ہماری ضروریات ہمیں ہر وقت شدید مصروف رکھتی ہیں کہ. ہمارے پاس اپنے لئے وقت بھی نہیں بچتا اور ہماری خواہشات ہمیں سر تا پاؤں اپنے حصار میں اس طرح جکڑ لیتی ہیں کہ ہم اس کے سحر میں مکمل طور پر مستغرق ہو کر سب کچھ بھلا دیتے ہیں. ہم اس غیر یقینی دنیا میں یقین تلاش کرتے ہیں اور اس غیر حقیقی دنیا کو حقیقی جانتے ہیں ہمیں یہ عارضی جہان ابدی لگتا ہے. لیکن افسوس ہم اپنے فلسفوں میں الجھے ہوتے ہیں، ہمیں اپنے علم اور قابلیت پر بڑا مان ہوتا ہے کہ اچانک وہ حقیت آن پہنچتی ہے جس کا ہمیں ادراک ہی نہیں ہوتا. پھر زندگی ہمارے ساتھ سر عام بے وفائی کر جاتی ہے. پھر موت ہمیں ساٹھ سیکنڈ کی بھی مہلت نہیں دیتی. پھر ہماری خواہشات ،ہماری ضروریات، ہمارے معاملات سب کچھ دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور ہم اس غیر یقینی دنیا سے غیر یقینی کیفیت کے ساتھ یقینی دنیا کی طرف کوچ کر جاتے ہیں.ہمیں اُس حقیقی سفر کی تیاری کرنی ہے.
#معصومیت
#اسامہ_منور
 
Top