غیر ضروری کولیسٹرول کو کم کرنے والی 6 غذائیں

غیر ضروری کولیسٹرول کو کم کرنے والی 6 غذائیں
ویب ڈیسک اتوار 7 ستمبر 2014

286049-fatmaneating-1410172416-967-640x480.jpg

جسمانی وزن کم کرنے سے نقصان دہ کولیسٹرول میں کمی اور صحت مند کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے، فوٹو : فائل

کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے۔ اس کی مخصوص مقدار انسان کی اچھی صحت کے لیے لازمی سمجھی جاتی ہے جبکہ اس کی غیر ضروری اضافی مقدار خون کی نالیوں (شریانوں) کی دیواروں کے ساتھ جم کر انہیں تنگ اور سخت کرنے کا سبب بن جاتی ہے۔

پھر یہی چیز نظامِ دورانِ خون کو خراب کر کے گردہ، بلڈ پریشر اور قلبی امراض کا باعث بنتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایسی 6 غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے غیرضروری کولیسٹرول کو کم کیا جا سکتا ہے اور آپ کو کسی بھی دوائی کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

321.jpg


مالٹا: مالٹا ایک سٹرس پھل ہے، جو پیکٹین نامی نشاستہ دار غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ پیکٹین کولیسٹرول کو خون کی نالیوں کے ساتھ چمٹنے سے باز رکھتا ہے۔ ایک مالٹے میں دو سے تین گرام حل ہونے والے ریشے، وٹامن سی اور پوٹاشیم کی کثیر مقدار ہوتی ہے، جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکے رکھتی ہے۔

جوء: جوء کے دیگر فوائد کے ساتھ ایک حیران کن فائدہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا بھی ہے، لہذا غیر ضروری کولیسٹرول جیسی پریشانی میں مبتلا افراد جواء کا آٹا ضرور استعمال کریں۔

34.jpg


لوبیا اور مسور کی دال: لوبیا اور مسور کی دال میں شامل پروٹین کولیسٹرول کا بہترین قدرتی علاج ہے۔ لہذا کولیسٹرول سے نجات کے لئے ادویات کے بجائے لوبیا اور مسور کی دال کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں۔

مچھلی: اومیگا تھری نامی ایسڈ سے بھرپور مچھلی جسم میں نہ صرف نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے بلکہ یہ خون کو جمنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

331.jpg


پستہ: 2008ء میں ہونے والی ایک تحقیقی کے مطابق جو لوگ روزانہ ڈیڑھ سے 3اونس پستہ کھاتے ہیں، وہ کبھی غیر ضروری کولیسٹرول کا شکار نہیں بنتے۔ پستہ خون کی شریانوں کو نقصان دہ کولیسٹرول سے محفوظ رکھنے کا قدرتی اور موثر علاج ہے۔

سرسوں اور زیتون کا تیل: بلاشبہ جسمانی وزن کم کرنے سے نقصان دہ کولیسٹرول میں کمی اور صحت مند کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے، لہذا اس مقصد کے لئے کم کیلوریز والی اشیائے خوردونوش کا استعمال کریں۔ ناشتہ میں مکھن وغیرہ کی نسبت زیتون اور سرسوں کے تیل کا استعمال کریں کیوں کہ یہ نہ صرف نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرے گا بلکہ ضروری کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کا باعث بھی بنے گا۔
http://www.express.pk/story/286049/
 
Top