غیر رجسٹرڈ سمز 17 مئی 2011 بلاک کر دی جائیں گی۔ پی ٹی اے

فخرنوید

محفلین
چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ 17 مئی 2011 کے بعد وہ تمام سمز جو ابھی تک غیر رجسٹرڈ ہیں ان کو بلاک کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی طرف سے ایک شناختی کارڈ پر ہونے والی سمز کی تعداد جاننے والی سہولت 668 اس وقت پورے عروج پر ہے۔ اور لوگ اس سے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس ضمن میں تمام سیلو لر کمپنیوں کو پہلے ہی اس سلسلہ میں حکم جا ری کیا جا چکا ہے وہ تمام غیر رجسٹرڈ سمز اور غیر توثیق شدہ سمز کو ممکن بنایا جائے کہ وہ تصدیق شدہ ہوں۔ یا ان کو 17 مئی 2011 تک ایسی تمام سمز کو بلاک کر دی جائے۔

سورس: غیر رجسٹرڈ سمز 17 مئی 2011 بلاک کر دی جائیں گی۔ پی ٹی اے
 
Top