انور شعور غزل ۔ خوار پھرتا ہوں جہاں میں ٹھوکریں کھاتا ہوں میں ۔ انور شعور

محمداحمد

لائبریرین
غزل

خوار پھرتا ہوں جہاں میں ٹھوکریں کھاتا ہوں میں
ٹھیر، پھر بھی ٹھیر اے عمرِ رواں آتا ہوں میں

طرزِ دنیا دیکھ کر مجھ سے رہا جاتا نہیں
کچھ نہیں تو آنکھ میں آنسو ہی بھر لاتا ہوں میں

آہ کیسا دوست میں نے کھودیا تیرے لئے
آج اپنے آپ کو رہ رہ کے یاد آتا ہوں میں

تو نہ رو میری تباہی پر خُدارا تو نہ رو
"تیرے آنسو دیکھ کر بے چین ہو جاتا ہوں میں"

ماضی و موجود مستقبل کے پردے پر شعورؔ
"اک تماشا ہو رہا ہے دیکھتا جاتا ہوں میں"

انور شعورؔ
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ احمد صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔

محمد وارث

بہت بہت بہت شکریہ وارث بھائی کے آپ نے انور شعور کا "پری فکس" بنا دیا۔

پتہ ہے جب سے نئے نظام پر منتقل ہوئے ہیں میں ٹیگز کو بہت "مِس" کرتا ہوں۔ :D ٹیگز سے موضوعات کو ڈھونڈنے میں بہت آسانی رہتی تھی۔ بہر کیف پری فکس اس سے بھی اچھی چیز ہے لیکن شاید ہر کسی کا پری فکس بنانا ممکن نہ ہو۔

جمال احسانی کی کچھ غزلیں بھی "پسندیدہ" کلام میں موجود ہیں اگر ممکن ہو اور کلام ( تعداد وغیرہ کے ) معیار پر اُترتا ہو تو فرصت کی دستیابی پر اُن کا پری فکس بھی بنا دیجے گا

ایک بار پھر شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ احمد صاحب۔

ٹیگ کے نظام کو میں بھی مِس کر رہا ہوں لیکن افسوس کہ ٹیگز نئے نظام میں منتقل نہیں ہو سکے اور پری فکس فی الحال صرف ناظمین بنا سکتے ہیں۔

اجمال احسانی کا بھی پری فکس بنا دیا ہے اور پہلے سے موجود تھریڈز پر اسے لگا بھی دیا ہے، اگر ہو سکے تو ان کا مزید کلام بھی شیئر کر دیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ احمد صاحب۔

ٹیگ کے نظام کو میں بھی مِس کر رہا ہوں لیکن افسوس کہ ٹیگز نئے نظام میں منتقل نہیں ہو سکے اور پری فکس فی الحال صرف ناظمین بنا سکتے ہیں۔

جمال احسانی کا بھی پری فکس بنا دیا ہے اور پہلے سے موجود تھریڈز پر اسے لگا بھی دیا ہے، اگر ہو سکے تو ان کا مزید کلام بھی شیئر کر دیں۔

بہت بہت شکریہ وارث بھائی۔۔۔۔!

بشرط فرصت جمال احسانی کا مزید کلام بھی ارسال کروں گا۔ انشااللہ
 
Top