غزل نما : صورتِ حالات گر یوں ہو تو کیا مالی کریں : از : محمد حفیظ الرحمٰن

غزل نما
از: محمد حفیظ الرحمٰن

صورتِ حالات گر یوں ہوتو کیا مالی کریں
جب وہ خود معزول ہوں اور چور رکھوالی کریں

دل پہ کیا گزرے گی جب مہماں مرا بن کر کوئی
حکم فرمانے لگے کہ آپ گھر خالی کریں

ہیں عوام الناس ہی والی اصل اس دیس کے
ہم کو ہے منظور جو اس دیس کے والی کریں

کس طرح خوش حال پاکستان ہوگا، سوچیے
گر مہیا مل کے ہم اسبابِ بدحالی کریں

کر کے تشخیصِ مرض بتلا دیا ہم کو علاج
بعد اس کے اور کیا اقبالؔ اور حالیؔ کریں

کچھ نہ کچھ کر لیں گے خود ہی لوگ ، چل کر سویئے
ہم بھلا اوروں کی خاطر رات کیوں کالی کریں
 
مدیر کی آخری تدوین:

عظیم

محفلین
غزل نما
از: محمد حفیظ الرحمٰن

صورتِ حالات گر یوں ہوتو کیا مالی کریں
جب وہ خود معزول ہوں اور چور رکھوالی کریں

دل پہ کیا گزرے گی جب مہماں مرا بن کر کوئی
حکم فرمانے لگے کہ آپ گھر خالی کریں

ہیں عوام الناس ہی والی اصل اس دیس کے
ہم کو ہے منظور جو اس دیس کے والی کریں

کس طرح خوش حال پاکستان ہوگا، سوچیے
گر مہیا مل کے ہم اسبابِ بدحالی کریں

کچھ نہ کچھ کر لیں گے خود ہی لوگ ، چل کر سویئے
ہم بھلا اوروں کی خاطر رات کیوں کالی کریں

مرض کی تشخیص کرکے ہم کو بتلا دی دوا
بعد اس کے اور کیا اقبال اور حالی کریں

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی مُجھ سے کوئی خاص دشمنی ؟ ہر بار پہلے آپ ہی پہنچتے ہو ۔

شاید آپ بھول رہے ہیں یہ آپ کی پوسٹ نہیں ہے۔

پھر دشمنی کے اطوار اگر کسی نے دیکھنے ہوں تو پوسٹ نمبر 2 ہی کافی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ یہاں سرخ رنگ کا بے جا استعمال کرنے کے بجائے اپنی 15000 تک بندیوں پر توجہ دیتے۔
 
خوش رہو احمد بھائی ۔
 
محمد احمد صاحب ، آپ کی ناپسندیدگی بھی سر آنکھوں پر۔ یہ آپ کا حق ہے۔ اصل میں یہ خود بخود بن گئی تھی اس لئے میں نے لگا دی تھی حالانکہ یہ میرے مزاج اور اسلوب سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔ آپ نے اسے پڑھا اس کے لئے میں آپ کا شکرگزار ہوں۔
 
ابن رضا

ارے بھائی آپ غلط سمجھے ہیں محمداحمد بھائی نے آپ کی غزل کو پسندیدہ ریٹ کیا ہے تاہم دوسرے مراسلے میں صاحبِ مراسلہ کی بےجا "لال گری" کو ناپسندیدہ شمار کیا ہے ۔ آپ کی یہ کاوش بھی حسبِ سابق اچھی ہے۔
 
ابنِ رضا صاحب۔ غزل نما کی پسندیدگی کے لئے مشکورہوں ۔ مجھ سے بڑی بھول ہوئی۔ میں نے دیکھا ہی نہیں کہ یہ نشان کہاں بنا ہوا ہے۔ آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے میری غلطی کی طرف توجہ دلائی۔ میں آپ سے بھی اور خصوصی طور پر محمد احمد صاحب سے معذرت خواہ ہوں۔
 
محمد حفیظ الرحمٰن لفظ مرض غلط باندھا ہے ۔ نظر ثانی چاہتا ہے۔
جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب ۔ غلطی کی نشاندہی کے لئے بےحد مشکور ہوں۔ برائے مہربانی اس میں مندرجہ ذیل ترمیم کر دیجئے۔
کر کے تشخیصِ مرض بتلا دیا ہم کو علاج
بعد اس کے اور کیا اقبال اور حالی کریں
ایک اور درخواست ہے وہ یہ کہ اس شعر کو اوپر کر دیجئے اور اس سے پہلے والے شعر یعنی
کچھ نہ کچھ کر لیں گے خود ہی لوگ، چل کر سویئے
ہم بھلا اوروں کی خاطر رات کیوں کالی کریں
کو نیچے کر دیجئے۔ یہ بہتر ترتیب ہو جائے گی۔ شکریہ۔
 
Top