فیض غزل - ستم کی رسمیں بہت تھیں لیکن نہ تھی تری انجمن سے پہلے

ستم کی رسمیں بہت تھیں لیکن نہ تھی تری انجمن سے پہلے

سزا خطائے نظر سے پہلے عتاب جرم سخن سے پہلے

جو چل سکو تو چلو کہ راہ وفا بہت مختصر ھوئی ھے

مقام ھے اب کوئی نہ منزل فراز دار و رسن سے پہلے

نہیں رہی اب جنوں کی زنجیر پر وہ پہلی اجارہ داری

گرفت کرتے ھیں کرنے والے خرد پہ دیوانہ پن سے پہلے

کرے کوئی تیغ کا نظارہ اب ان کو یہ بھی نہیں گوارا

بضد ھے قاتل کہ جان بسمل فگار ھو جسم وتن سے پہلے

غرور سرووسمن سے کہہدو کہ پھر وھی تاجدار ھونگے

جو خار کس والی چمن تھے عروج سرووسمن سے پہلے

ادھر تقاضے ھیں مصلحت کے ادھر تقاضائے درد دل ھے

زباں سنبھالیں کہ دل سنبھالیں اسیر ذکر وطن سے پہلے
 
محمد نعمان

محفلین
بھائی فیض احمد فیض محترم کی کوئی ایسی نظم یا غزل پیش فرمائیے جو انکی کلیات میں شائع نہ ہوئی ھو۔۔
دُعا گو
 
جیا راؤ

محفلین
سزا خطائے نظر سے پہلے عتاب جرم سخن سے پہلے

بہت خوب۔۔ !
مقطع بھی بہت خوبصورت ہے۔۔۔
شئیر کرنے کا شکریہ۔۔ :)
 
بھائی فیض احمد فیض محترم کی کوئی ایسی نظم یا غزل پیش فرمائیے جو انکی کلیات میں شائع نہ ہوئی ھو۔۔
دُعا گو

بھائی جی میرے پاس تو فیض کے کلیات بھی نہیں ھیں اور یہ سب کچھ صرف حافظے کے زور پر شئیر کر رہا تھا ۔ بہر حال ھو سکتا ھے کہ فورم میں کسی کے پاس ان کا ایسا کلام ھو ۔ میرے پاس یا میری یاد داشت میں انکا کوئی کلام محفوظ نہیں جو انکے کلیات میں شائع نہ ھوا ھو ۔ معذرت اور شرمندگی کا اظہار ھی کرسکتا ھوں بھائی سے۔
 
بھائی بھائی رکیں۔۔۔آپ تو جذباتی ہی ہو گئے۔۔۔آپ کا بہت شکریہ،اس میں معذ رت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔۔۔:|
 
بھائی جی بات یہ ھے کہ فیض صاحب میرے پسندیدہ ترین شعرا میں سے ایک ھیں ۔ بس کیا کہوں اس سے آگے باقی آپ خود سمجھ سکتے ھیں ۔
 
Top