غزل۔

نوید ناظم

محفلین
دن ایسے بھی دکھائے جا سکتے ہیں
جی ہاں وہ بھی بھلائے جا سکتے ہیں

جس گلی سے ہم کو روکا گیا ہے
اس گلی میں ہم پائے جا سکتے ہیں

یہ دنیا کربلا ہے ہم جانتے ہیں
ہم بھی خوں میں نہلائے جا سکتے ہیں

وہ جو دیکھیں تو پھر جھوٹ ہے یہ
کیوں جان و دل بچائے جا سکتے ہیں

لو جی اب تو رقیب کے کہنے پر
ہم محفل سے اٹھائے جا سکتے ہیں

اس دنیا میں کچھ بھی ہوتا ہے پھر
ہم مجرم ٹھہرائے جا سکتے ہیں

بھائی ہم تو مجنوں سے بندے ہیں
جو جو سمجھانے آئے' جا سکتے ہیں

یہ جو قصہ نوید کا بن گیا ہے
جھوٹے قصے بنائے جا سکتے ہیں
 
رباعی کے اوزان میں غزل کہی تو جا سکتی ہے مگر کسی ایک وزن کا انتخاب کر کے تمام غزل اسی میں کہنا بہتر ہے۔
آپ نے مطلع بحر ہزج مثمن اخرم اشتر ابتر میں کہا ہے
مفعولن فاعلن مفاعیلن فع

تسکینِ اوسط کے ذریعے اس بحر سے مزید اوزان بھی حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

اگر تمام رباعی کی بحور کا خلط جائز سمجھا جائے تب بھی مندرجہ ذیل اعتراضات اوزان پر اٹھائے جا سکتے ہیں:

جس گلی سے ہم کو روکا گیا ہے​
اس گلی میں ہم پائے جا سکتے ہیں​

خارج از ہمہ بحرہائے رباعیست۔

ہم بھی خوں میں نہلائے جا سکتے ہیں​

خوں کی و دبانا شاید درست ہو مگر اچھا نہیں لگتا۔

وہ جو دیکھیں تو پھر جھوٹ ہے یہ

این مصرع ہم خارج از تمام بحر ہائے رباعیست۔

یہ جو قصہ نوید کا بن گیا ہے

گیا کا الف دبانا بھی حد درجہ معیوب ہے۔

کوئی بات طبیعت پر ناگوار گزری ہو تو معاف فرما دیجیے گا۔

محترم ریحان صاحب...آپ نے جن باتوں کی نشاندہی فرمائی ان میں کوئی بات ایسی نہیں جو ناگوار گزرے... میرے خیال میں یہ آپ کی سخاوت اور بندے پر آپ کا احسان ہے...امید ہے آپ یوں ہی شفقت فرماتے رہا کریں گے کہ جن کا مزاج سخاوت ہو وہ ہمیشہ نوازا کرتے ہیں.
 
Top