غداری کے فتوے بانٹنے والوں پر کوئی یقین کرنے کو تیارنہیں، مریم نواز

جاسم محمد

محفلین
غداری کے فتوے بانٹنے والوں پر کوئی یقین کرنے کو تیارنہیں، مریم نواز
ویب ڈیسک اتوار 16 مئ 2021

2178473-maryum-1621167947-939-640x480.jpg

عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

شیخوپورہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی فیکٹری جب ہارنے لگتی ہے تو دوسرے کو غدار بنادیتی ہے، غداری کے فتوے بانٹنے والوں پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں۔

شیخوپورہ میں جاوید لطیف کی رہائش گاہ کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے آئین و قانون اور حق کی بات کی تو غدار کہلائے، غداری کا یہ لقب جاوید لطیف کو نہیں بلکہ پورے شیخوپورہ کےعوام کو دیا گیا ہے۔ جاوید لطیف خطرہ مول لےکر حق و سچ بات پر ڈٹے رہے، انہوں نے قانون اور آئین کی بات کرکے حق ادا کردیا، جب کہ سچائی، بہادری اور آئین سے ڈرنے والے بیان سےغداری نکال لیتے ہیں، سب سے پہلےغداری کا لقب محترمہ فاطمہ جناح کوملا، نوازشریف اور مریم نواز بھی غدار کہلائے، جس نے حق کی بات کہ وہ غدارکہلایا تو پورا پاکستان غدار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر کون سا الزام ہے جو ان پر نہیں لگایا گیا، لیکن نوازشریف لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کونے کونے سے ان کے حق میں فیصلے آرہے ہیں، غداری کے فتوے باٹنے والی فیکٹری جب الیکشن ہارنے لگتی ہے توغداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا شروع کر دیتی ہے، وقت بدل رہا ہے لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ چلناچاہئےاس دھرتی کا اصل غدارکون ہیں، کشمیریوں کا سودا کرنے والا غدار ہے، غدار وہ ہے جو نوازشریف کے گھر پر چڑھائی کرتاتھا، رمضان المبارک میں ایک کلوچینی کے لئے عوام کو لائن میں لگانے والا غدارہوتا ہے، بھارت میں بیٹھ کرفوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بات کرنے پرعمران خان کو غدارکہتےہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنا والا غدار ہی کہلاتا ہے، نوازشریف سلیکٹڈ نہیں تھے بلکہ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے تھے، کسی کے کندھوں پر اقتدار میں نہیں آئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب سچ بولنے والے ججز کو برداشت نہ کیا جائے تو جسٹس شوکت عزیز اور قاضی فائز کے خلاف ریفرنس بھجوا کرعدلیہ کو داغدار کرتے ہو، بغض نوازشریف اور بغض ن لیگ میں اداروں پرانگلی اٹھانے والے غدار ہیں، دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنےکی کوشش کرنےوالا غدار ہے، غدار وہ ہے جو اداروں کو متنازع بنائے اور کہے کہ سفارت خانے اچھا کام نہیں کررہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت کے خلاف فیض آباد میں دھرنا ہوا تھا ہمیں یاد ہے، لیکن تحریک انصاف حکومت نے دھرنے والوں کو مسجد میں گھس کر نماز ادا کرتے ہوئے قتل کیا، اسرائیلی رشتے دارکی الیکشن مہم نے کس نے چلائی تھی عوام نہیں بھول سکتی، نالائق اور نا اہل کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کی قیامت ٹوٹ چکی ہے، اس مشکل رات کی سحر ہونے والی ہے نوازشریف کا سورج ایک بار طلوع ہونے کو ہے، غداری کے فتوے بانٹنے والوں پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں، تمہارا یوم حساب قریب ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سب سے پہلےغداری کا لقب محترمہ فاطمہ جناح کوملا، نوازشریف اور مریم نواز بھی غدار کہلائے، جس نے حق کی بات کہ وہ غدارکہلایا تو پورا پاکستان غدار ہے۔
کہاں مادر ملت فاطمہ جناح اور کہاں اپنے اثاثوں کی ایک رسید نہ دے سکنے والا قومی چور شریف خاندان
 
علی وقار

محفلین
نون لیگ نے عوام میں مقبولیت برقرار رکھنی ہے تو یہی بیانیہ ان کے لیے بہتر ہے اور اس بیانیے سے پنڈی بوائز کی جان جاتی ہے اس لیے شاید انہیں بہتر پیکج بالآخر مل ہی جائے گا۔ چونکہ یہ انقلابی نہیں ہیں اس لیے شاید یہ اس پر تکیہ کر لیں گے۔ بیانات پر نہ جایا کریں۔
 
فوج بھی کہتی ہوگی کہ کن بنارسی ٹھگوں سے واسطہ پڑا ہے۔ پہلے ہمارے ساتھ ساز باز کر کے وفاق میں تین بار، پنجاب میں ۶ بار حکومتیں حاصل کی۔ اور اب ہمارے ہی خلاف اپنا منہ بند کرنے کیلئے ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں :)
 
سیما علی

لائبریرین
TvooQH0.jpg
مریم نواز کے ٹویٹ پر ملیحہ ہاشمی کا جوابی ردعمل، لاڈو رانی کی دُرگت بنا ڈالی

128445497_691607018218648_1776470676525255045_n.jpg

لاہور (ویب ڈیسک) معروف خاتون صحافی ،تجزیہ کار اور ولاگر ملیحہ ہاشمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر جوابی رد عمل دے دیا،(ن) لیگی رہنما کی دُرگت بنا دی۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر آج ملتان جلسے سے روانگی سے قبل پیغام جاری کیا کہ ” اولیا اللّہ کی سرزمین کے باسیو! تمہاری بیٹیاں تمہارے پاس آ رہی ہیں۔۔۔”۔

maryam-300x124.jpg

جس پر خاتون صحافی ملیحہ ہاشمی زبردست درعمل دیتے ہوئے جواب میں لکھا کہ ” اولیا اللّہ کی سرزمین کے باسی پوچھتے ہیں کہ بیٹے کہاں ہیں، جنہوں نے کہا تھا الحمد اللّه لندن فلیٹس ہمارے ہیں اور بیٹی نے کہا ہماری تو کوئی جائیداد نہیں” کرپشن پر بیٹے بیٹیاں یکساں جوابده ہیں”۔
 
علی وقار

محفلین
فوج بھی کہتی ہوگی کہ کن بنارسی ٹھگوں سے واسطہ پڑا ہے۔ پہلے ہمارے ساتھ ساز باز کر کے وفاق میں تین بار، پنجاب میں ۶ بار حکومتیں حاصل کی۔ اور اب ہمارے ہی خلاف اپنا منہ بند کرنے کیلئے ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں :)
یہ بنارسی ٹھگ آج بھی حکومت میں موجود ہیں جن کو آپ کل کوسیں گے۔ یہ زمانے کا دستور ہے۔ آج بھی کھائی کے پان بنارس والا ہی چل رہا ہے، بس کردار بدل گئے ہیں۔ اس حکومت کے میگا کرپشن سکینڈلز کا چرچا چہار سو پھیلا ہوا ہے۔ فوجیوں نے بھی خوب مال پانی بنایا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
 
اس حکومت کو پوچھنے والے اگلی حکومت میں آئیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈرنا نہیں ہے، بس بطور ایک مثال۔

E1lY2ghWYAI2fjY
نیب کو شاید ان ریٹائرڈ فوجی کپتانوں کو دودھ میں سے بال کی طرح نکالنے کیلئے متحرک کیا گیا ہے۔ جنہیں حکومتی انکوائری نے رنگ روڈ سکینڈل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نوکری سے حال ہی میں برخواست کر دیا تھا۔
Punjab removes six officers for alleged involvement in Rawalpindi Ring Road scam
 
حکومت اور فوج میں ٹھنی ہوئی ہے۔ اطلاعات تو یہی گردش میں ہیں۔ ایک پیج والا بیانیہ تار تار ہو چکا ہے۔ اب نزع کا عالم طاری ہے۔ خان صاحب نے ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ فوجیوں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ مگر، یہ بڑے ندیدے ہوتے ہیں۔
 
Top