عیدالاضحٰی پر دہشتگردی کا خطرہ ،وزیر اعظم ،وزراءاعلٰی سمیت اہم سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی سخت کرنے کا

عیدالاضحٰی پر دہشتگردی کا خطرہ ،وزیر اعظم ،وزراءاعلٰی سمیت اہم سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

01 اکتوبر 2014

لاہور(زاہد علی خان )ملک بھر میں عیدالضحی کے اجتماعات ،وزیراعظم ،وزیر اعلی ٰ ،اہم سیاسی شخصیات اور ججز سمیت دیگر حساس مقامات پر دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کے لئے انتہائی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پہلی مرتبہ پنجاب پولیس ،آئی بی ، حساس اداروں ،سپیشل برانچ ،کاﺅنٹر ٹیررازم سمیت ایسی ایجنسیاں جو دہشت گردوں کے خطرناک عزائم کو روکنے کے ذمہ دار ہیں ،انہیں اہم ٹاسک دیا گیا ہے اور غفلت کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل نہیں بلکہ نوکریوں سے برخاست کردیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے چاروں صوبوں کے آئی جیز و دیگر حساس اداروں کے سربراہان سے ایک اہم میٹنگ کی ہے جس میں کہا ہے کہ دہشت گرد عید الضحی کے موقع پر دہشت گردوں نے دہشت گردی کا پلان بنا لیا ہے اور انہوں نے مختلف شہروں میں اپنے دہشت گردوں کی ٹولیاں بھیج دی ہیں جو مختلف روپ دھارکردہشت گردی کی واردات کرسکتے ہیں۔ان میں یہ دہشت گرد جعلی صحافی بن کر، بھکاری ، پولیس اہلکار، مولوی جیسے حلیوں میں آسکتے ہیں ،اسی وجہ سے دہشت گردی روکنے کے لئے پولیس کو جدید اسلحہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو جدید آلات فراہم کئے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ آئی جی پنجاب پولیس نے تمام مساجد اور بالخصوص داتا دربارپر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعے پارکنگ کی چیکنگ کی جائے گی ،اس موقع پر عوام الناس سے بھی التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد مسلح افراد ، مشکوک محلے دار ےا مشکوک اشیاءدیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو 15پر اطلاع دیں تاکہ معاشرے کو ان جرائم پیشہ نا سور وں سے نجات دلائی جاسکے ۔آئی پنجاب پولیس نے پولیس افسران و اہلکاروں کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس کے جعلی کارڈ آویزاں کرکے بھی دہشت گرددہشت گردی کی واردات کرسکتے ہیں لہذا س ضمن میں ناکوں پرتلاشی کے دوران مکمل چھان بین کی جائے ۔پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید سے قبل شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کرکے مشتبہ افراد کو بھی حراست لیں ،علاوہ ازیں درباروں، اہم سرکاری عمارات ،بس و ویگن اسٹینڈز اور کاروباری و تجارتی مرا کز پر بھی سفید پارچات میں ڈیوٹیوں پر پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز و دیگر ایجنسیوں کے اہلکار مامور ہوں گے جبکہ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عید نماز کے اوقات میں اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی امور کی نگرانی اور ڈیوٹی پر مامور عملے کی چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ بھی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجا سکے۔

http://dailypakistan.com.pk/front-page/01-Oct-2014/149021
 
Top