عوام کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے گا : آئی جی خیبرپختونخوا

عوام کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے گا : آئی جی خیبرپختونخوا
18 جولائی 2014 (11:19)
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ عوام کا ہر ممکن تحفظ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی پولیس لائنز میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل جاوید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چند روز قبل سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لیا تھا اور اسی وجہ سے جوابی کارروائی میں پولیس اہل کاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، صوبے میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی حفاظت کے لئے پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تحفظ یقینی بنائے گی۔ناصر درانی کا کہنا تھا کہ پولیس سال کے 365 دن ڈیوٹی دے رہی ہے، یوم علیؓ کے موقع پر بھی اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔

http://dailypakistan.com.pk/peshawar/18-Jul-2014/124163
 
Top