عوامی شعور کی بیداری پر پنجاب والے پریشان ہو گئے: الطاف حسین

الف نظامی

لائبریرین
یم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام میں شعوری بیدار کرنے کے عمل سے پنجاب کے حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بیان میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی اور اسے غیرجمہوری قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ استحصالی قوتیں لانگ مارچ سے خوف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے سرکاری وسائل سے عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ الطاف حسین نے پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے جمہوری اور آئینی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کر دے ۔
دوسری جانب مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے مہتمم قاری اللہ داد نے علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ نائن زیرو کا دورہ کیا جہاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں قاری امداد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے لیے خلوص کے اظہار کے لیے علالت کے باوجود نائن زیرو آئے ہیں۔ الطاف حسین نے کئی بار فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا وہ اپنے دوستوں کو 14 جنوری کے مارچ میں شرکت کی ہدایت کریں گے۔
 
Top