علی زریون۔۔۔۔۔۔منزلوں کا نشاں ہوا ہو گا ..!

فیصل عزیز

محفلین
منزلوں کا نشاں ہوا ہو گا ..!
ہونے والا جہاں ہوا ہوگا ..!!

وقت جو رک نہیں رہا کہیں پر ..!
چوٹ کھا کر رواں ہوا ہو گا ..!

دیکھ ! بچوں کی یہ ہنسی ! اور جان .!
لفظ کیسے زباں ہوا ہو گا ..!!

کچھ چراغوں کو میری حالت پر ..!
خودکشی کا گماں ہوا ہو گا ..!

یہ خموشی بتا رہی ہے ،ترا ..!
بولنے میں زیاں ہوا ہو گا ..!!

ہاں ! خدا ، بے خداؤں کے منہ سے..!
بے تحاشا بیاں ہوا ہو گا ..!

جب تجھے آسماں بنایا گیا ..!!
رنج تو آسماں ! ہوا ہو گا ؟؟؟

تو نے بجھنے سے پیشتر سوچا ؟؟
وہ جو پہلے دھواں ہوا ہوگا ؟؟؟

آیا ہوگا خود اپنی دعوت پر ..!
آپ ہی میزباں ہوا ہو گا ..!!

کس قدر سہل تھا علی،مرنا ..!!
تجھ سے یہ بھی کہاں ہوا ہو گا ..!

علی زریون
 
Top