علاجِ بالغذا کے منظوم مدنی پھول

رضا

معطل
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
الصلوٰۃوالسلام علیک یارسول اﷲ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اﷲ
علاجِ بالغذا کے منظوم مدنی پھول
جہاں تک کام چلتا ہے غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے
اگر تجھ کو لگے جاڑوں میں سردی
تو استِعمال کر انڈے کی زردی
اگر خوں کم بنے بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے، شلغم زیادہ
جو بد ہضمی میں تو چاہےافاقہ
تو کر لے ایک یا دو وقت فاقہ
جو پیچش ہے تو پیچ اِس طرح کس لے
ملا کر دودھ میں لیموں کا رس لے
جگر کے بل پہ انسان جیتا
اگر ضُعفِ جگر ہے، کھا پپیتا
جگر میں ہو اگر گرمی، دَہی کھا
اگر آنتوں میں خشکی ہے، تو گھی کھا
تھکن سے ہوں اگر عَضَلات ڈھیلے
تو فوراً دودھ گرما گرم پی لے
جو طاقت میں کمی ہوتی ہے محسوس
تو پھر ملتانی مِصری کی ڈلی چوس
زیادہ گر دماغی ہے ترا کام
تو کھایا کر ملا کر شہد بادام
اگر ہو دل کی کمزوری کا اِحساس
مُرَبَّہ آملہ کھا، اور اَنَنّاس
جو دُکھتا ہے گلا، نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی سے غَرارے
شِفاء چاہے اگر کھانسی سے جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی
جو کانوں میں اگر تکلیف ہووے
تو سرسوں تیل پھاہے سے نچوڑے
جو ٹائی فائڈ سے چاہے رِہائی
بدل پانی کے گنّا چوس بھائی
ذِیا بَیطُس اگر تجھ کو جو مارے
تو جامن تازہ کھا، اور لے نظارے
تُو چشتی، نقشبندی، قادری ہے
تُو حنفی ، شافِعی یا مالِکی ہے
تو آجا سُنَّتوں کے اجتماع میں
ہو نفع دین و دنیا کی متاع میں
اگر ہو تیرے دِل پہ غم کی یلغار
تو مَدَنی قافلوں میں کر سفر یار
جو ہے دل فکرِ دنیا سے پریشاں
تو کر یادِ خدا سے دل کو شاداں
اگر آفت کوئی آ جائے تجھ پر
تو دل سے یا رسولَ اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کہا کر
دُرُودِ پاک تُو ہر دم پڑھا کر
سبھی امراض کی اِ س سے دوا کر
تُو حُبِّ اٰل و اصحابِ نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)سے
دل آباد کر مت ڈر کسی سے

ملَخّص از :فیضانِ سُنَّت
تصنیف:شیخِ شریعت وطریقت اَمیرِ اہلِسُنّت حضرت علامہ
مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی(دامت برکاتہم العالیہ)
--------------------------------------------------
مجھے’’ دعوتِ اسلامی‘‘ سے پیار ہے​
 
Top