عشق کا قاف

دوست

محفلین
گوکہ علیم الحق حقی کے ناول عشق کا عین اور عشق کا شین کے بعد انھی کا ناول بہ نام عشق کا قاف آنا چاہیے تھا(اور آئے گا بھی) مگر سرفراز راہی نے اسی نام سے ایک ناول لکھ مارا۔
مگر لاجواب ہے۔ عشق کے موضوع پر پڑھنے والوں کے لیے لاجواب تحریر ہے ۔ میں اس کتاب کو پڑھنے وقت کئی بار ہچکیوں سے رویا ہوں ۔ اہل نظر اور حساس دل اس کو ضرور پڑہیں۔ اب اس کا آن لائن ورژن کتاب گھر پر دستیاب ہے۔ یہاں سے حاصل کریں
یونی کوڈ اور پی ڈی ایف دونوں میں دستیاب ہے۔
میری طرح آپ بھی اسے ضرور پڑہیے گا عشق اور عشق حقیقی کے کچھ نئے رموز آپ پر کھلیں گے۔
 

دوست

محفلین
بھائی تلقین شاہ کو سچ پوچھیں تو زیادہ نہیں پڑھا۔تھوڑا سا جانتاہوں اس کے بارے۔ معلومات کی حد تک۔ پڑھوں گا اوررائے تب ہی دے سکوں گا۔
 
شاکر شاید آپ کو علم نہیں مگر علیم الحق حقی صاحب وفات پاچکیں ہیں(میرے علم کی حد تک)۔ اب شاید ہم ان کی کوئی تحریر نہ دیکھ سکیں۔ اگر یہ خبر غلط ہے تو احباب سے درخواست ہے کہ اس کی تصیح کر دیں۔
 
Top