عراق والوں کے پاس روپے اور غلہ آنے پر پابندی لگا دی جائیگی

x boy

محفلین
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "وہ وقت قریب ہے کہ عراق والوں کے پاس روپے اور غلہ آنے پر پابندی لگا دی جائیگی . ان سے پوچھا گیا کہ یہ پابندی کس کی جانب سے ہوگی؟ تو انہوں نے فرمایا کہ عجمیوں non arabs کی جانب سے. پھر کچھ دیر خاموش رھنے کے بعد کہا کہ وہ وقت قریب ہے کہ جب اھل شام پر بھی یہ پابندی لگادی جائیگی پوچھا گیا یہ رکاوٹ کس کی جانب سے ہوگی ؟ فرمایا اھل روم ( مغرب والوں ) کی جانب سے پھر فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ میری امت میں ایک خلیفہ ھوگا جو لوگوں کو مال لپ بھر بھر کے دیگا اور شمار نہیں کرے گا. نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ جسکے قبضے میں میری جان ہے یقینا" اسلام اپنی پہلی حالت کی طرف لوٹے گا جسطرح کے ابتداء مدینہ سے ہوئ تھی حتی کہ ایمان صرف مدینہ میں رہ جائیگا پھر آپ نے فرمایا کہ مدینہ سے جب بھی کوئ بےرغبتی کی بناء پرنکل جائیگا تو اللہ اس سے بہترکو وہاں آباد کردیگا. کچھ لوگ سنیں گے کہ فلاں جگہ پر ارزانی اور باغ و زراعت کی فراوانی ہے تو مدینہ چھوڑ کروہاں چلے جائینگے حالانکہ انکے واسطے مدینہ ہی بہتر تھا کہ وہ اس بات کو جانتے نہیں ( مستدرک ج 4 ص 456 )

فائدہ: مدینہ میں کوئ منافق نہیں رہ سکے گا. صرف وہی لوگ وہاں رہ جائینگے جو اللہ کے دین کی خاطر جان دینے کی ہمت رکھتے ہونگے کیونکہ مسلم شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ جب دجال مدینہ کے باھر آئیگا اور اپنا گرز مارے گا تو اس وقت مدینہ کو تین جھٹکے لگیں گے جس سے ڈرکرکمزور ایمان والے مدینہ سے نکل کرکفار کے ساتھ مل جائیں گے.

حضرت ابوصالح تابعی رحمہ اللہ نے حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ مصر پر بھی پابندیاں لگائ جائینگی
(مسلم شریف 2896، ابوداؤد 3
 
Top