عذرا ناز: شاید کے میرے پاس تدبر کی کمی تھی

بھلکڑ

لائبریرین
شاید کے میرے پاس تدبر کی کمی تھی
یا میرے مقدر پہ کوئی راکھ جمی تھی
پھر تم نے میری زیست میں ہلچل سی مچا دی
مشکل سے تو حالات کی رفتار تھمی تھی
حالات نے جب مجھ کو بنا ڈالا تھا پتھر
پھر میرے لئیے کوئی خوشی تھی نہ غمی تھی
اب کیسے کہیں کیسا تھا وہ ضبط کا عالم
ہونٹو ں پہ تبسم تھا تو آنکھوں میں نمی تھی
یا اُس کے ارادوں میں کوئی کھوٹ تھا عذرا
یا میری محبت میں کہیں کوئی کمی تھی
( عذرا ناز )
 

تلمیذ

لائبریرین
واہ، ان کا تو اردو کلام بھی بہت معیاری ہے۔ شراکت کا شکریہ۔
آپ نے ان کی پنجابی کی کوئی چیز کافی دنوں سےپوسٹ نہیں کی۔
 
Top