عاطف اسلم کا جادو

F@rzana

محفلین
گزشتہ برس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بدلتے رشتوں پر مبنی کئی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں لیکن اس برس اس موضوع پر بھی کوئی فلم نہیں آئي۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال دونوں ملکوں کے فنکاروں اور فلم انڈسٹری کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
لالی وڈ کے کئی فنکاروں نے بالی وڈ میں اپنے جوہر دکھائے ہیں۔ سال کی شروعات میں ہی مہیش بھٹ کی فلم زہر میں عاطف اسلم میر جہاں ایک نغمہ گا کر شائق‍ین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئے وہیں دوسرے پروڈیوسرز نے ان کی آواز کو پسند کیا اور اپنی فلموں کے لیے انہیں پھر سائن کیا۔
عاطف کے اس نغمے کا خمار ابھی لوگوں کے دماغ سے اترا بھی نہ تھا کہ بھٹ پروڈکشن کی فلم ’نظر‘ میں اداکارہ میرا نے دھوم مچا دی۔ ’نظر‘ میں بوس و کنار کے مناظر کے سبب میرا پر نکتہ چینی بھی ہوئی لیکن فلم کے باکس آفس پر درمیانہ بزنس کرنے کے سبب ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔
میرا کی ’نظر‘ نے درمیانے درجے کا بزنس کیا
میرا کے نقش قدم پر چلنے والی دوسری پاکستانی اداکارہ ثناء تھیں۔ بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی ثنا کو سنّی دیول جیسے بڑے ہیرو کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور یہ سلسلہ ایسے چلا کہ بالی وڈ کے بھی کئی ادا کار آج کل لالی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی کرہے ہیں۔
اندو میرانی حال ہی میں پاکستان دورے سے واپس آئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں فلم انڈسٹری کچھ خاص نہیں ہے لیکن ٹی وی کے اداکاروں اور رائٹرز میں بلا کی صلاحیت ہے۔ ایسے لوگوں کو بھارت بلانا چاہیے اور اگر دونوں جانب کے فنکار و ادیب ایک دوسرے سے ملتے رہیں تو انڈسٹری کو بہت فائدہ ہوگا‘۔
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کی کار کردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تواس فہرست میں راحت فتح علی خان کا ذکر ضروری ہے جن کی سحر انگیز آواز کا جادو آج کل سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سال کے آخری مہینے میں ریلیز ہوئی فلم ’کلیگ‘ کی کامیابی کا راز راحت کے ایک نغمے ہی کے سر ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ سال کی شروعات میں عاطف اسلم نے جس آواز کا جادو جگایا تھا اسے راحت آئندہ برس تک قا‏ئم رکھنے میں کامیاب ہونگے تو غلط نہ ہوگا۔
عاطف اسلم کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
واقعی آپی عاطف اسلم ایک اچھے سنگر ہیں جہاں تک میرا خیال ہے عمران ہاشمی کو ہٹ کرنے میں بھی کافی کردار ہے ان کا کیونکہ صرف عمران ہاشمی پر ہی عاطف اسلم کے گانے پیکچرائز ہوئے ہیں
 
Top