طالبان کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کا باضابطہ اعلان نہ ہوسکا

طالبان کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کا باضابطہ اعلان نہ ہوسکا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک ماہ کی مدت (آج )پیر کو ختم ہورہی ہے تاہم دونوں کمیٹیوں نے بدستور جنگ بندی برقرار رکھنے پر پہلے ہی اتفاق کر لیا ہے تاہم بعض مبصرین ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ جنگ بندی میں توسیع کا واضح اعلان نہ ہونے پر بعض ایسے گروپ پرتشدد کارروائیاں شروع کر سکتے ہیں جو پہلے ہی ان مذاکرات کو مجبوراً قبول کر رہے تھے ۔طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہدنے یکم مارچ کو اعلان کیا تھا کہ جنگ بندی کا یہ اعلان جید علماءکرام کی اپیل اور طالبان کمیٹی کے احترام میں کیا گیا ہے،حکومت نے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کامثبت جواب دیا گیا ہے اوران تجاویز پر عملدر آمد کی پر اعتماد یقین دہانی کرائی جاچکی ہے اور امیدظاہر کی ہے کہ حکومت بھی مذاکراتی عمل کو ہر قسم کی سیاست سے دور رکھ کر اس معاملے میں مثبت پیش رفت کرے گی۔

http://www.dailypakistan.com.pk/national/31-Mar-2014/88052
 
Top