طالبان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے، ناموس رسالت محاذ کا مطالبہ

طالبان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے، ناموس رسالت محاذ کا مطالبہ

ہور…لاہور میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے تحت کل جماعتی کانفرنس منعقد کی گئی۔ 50 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے طالبان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والی اینٹی طالبان کانفرنس میں 50سے زائد مذہبی اورسیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات غیرآئینی ہیں، امن کے لیے جنگ ضروری ہوچکی ہے، ملک بچانے کے لیے طالبان کیخلاف کارروائی شروع کی جائے ورنہ ملک بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کودہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فری ہینڈ دیاجائے اور طالبان کی حمایت کوسنگین ترین جرم قراردیاجائے۔ اعلامیے میں 28فروری کو اینٹی طالبان ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=139262
 
Top