طالبان کمانڈر نے عدنان رشید کی گرفتاری کی تردید کردی

طالبان کمانڈر نے عدنان رشید کی گرفتاری کی تردید کردی
23 جولائی 2014 (12:23)
news-1406100219-9888.jpg

پشاور، اسلام آباد(ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں شکئی سے طالبان کمانڈر تحصیل خان وزیر نے کالعدم تحریک طالبان کے رہنما ءعدنان رشید کی گرفتاری کی تردید کردی ۔ نامعلوم مقام سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈر تحصیل خان وزیر، صابر وزیر اور رسول خان وزیر نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عدنان رشید کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں،وہ محفوظ اور بخیرو عافیت ہیں۔ طالبان کمانڈر کا کہنا ہے عدنان رشید زندہ سلامت ہے ، اپنے لائحہ عمل میں مصلحت کے تحت عدنان رشید کے زندہ ہونے اور گرفتار نہ ہونے کا انکشاف نہیں کیا،وانا میں موجود طالبان کمانڈر ایوبی سے مشاورت کے بعد بیان دے رہے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/23-Jul-2014/125846
 
Top