طالبان مذاکرات کی آڑ میںخود کو مضبوط کر رہے ہیں،رحمٰن ملک

طالبان مذاکرات کی آڑ میںخود کو مضبوط کر رہے ہیں،رحمٰن ملک

اسلام آباد (طاہر خلیل)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ طالبان بات چیت کی آڑ میں اپنے آپ کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اگر بات چیت میں مخلص ہیں تو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹوں حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی ویڈیو فلم جاری کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کی ملاقات کے بعد طالبان کا طرز عمل ان کی بدنیتی کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کےلئے ہرممکن کوششیں کی ہیں لیکن طالبان نے واضح طور پر اپنی بدنیتی کا اظہار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کی آڑ میں طالبان گروپس اپنے آپ کو مضبوط کر رہے ہیں۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=186741
 
Top