طالبان قیادت قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی پر رضامند، حکومتی ارکان سے شوریٰ کی ملاقات رواں ہفتے ہوگی

طالبان قیادت قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی پر رضامند، حکومتی ارکان سے شوریٰ کی ملاقات رواں ہفتے ہوگی

اکوڑہ خٹک/پشاور (ایجنسیاں) طالبان رابطہ کار کمیٹی نے وفاق کو طالبان شوریٰ کا پیغام دیا ہے کہ حکومت جن غیرعسکری طالبان کو آئندہ رہا کریگی ان افراد کی فہرست اور کوائف سے طالبان کو پہلے بتائے جائیں جبکہ طالبان قیادت اس بات پر رضا مند ہو گئی ہے کہ دوسری ملاقات کے بعد ان کی تحویل میں موجود قیدیوں کو مرحلہ وار رہا کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حکومتی ارکان سے طالبان شوریٰ کی ملاقات رواں ہفتے ہوگی جبکہ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مستقبل تابناک ہے، چند روز میں جنگ بندی میں توسیع ہو جائے گی ، پیپلز پارٹی کو اپنے چیئرمین کی زبان کنٹرول کرنی چاہئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان رابطہ کار کمیٹی کے اہم رکن مولانا یوسف شاہ نے حکومتی کمیٹی کو پیغام دیا۔ طالبان کے اس پیغام کے بعد اعلیٰ ترین حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ طالبان رابطہ کمیٹی نے فریقین کو تجویز دی کہ سویلین افراد کی رہائی کی فہرستوں پر تبادلہ خیال جلد کیا جائے تاکہ مذاکرات کا اگلا دور بامقصد ثابت ہو سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور طالبان شوریٰ میں براہ راست ملاقات رواں ہفتے ہوگی اس حوالے سے حکومت مذاکراتی گائیڈ لائن کو عسکری قیادت کی مشاورت سے حتمی شکل دیگی۔ ادھر عالمی اتحاد امت کانفرنس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے سرکردہ رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان صلح کی جانب بڑھ رہے ہیں مذاکرات کا عمل تابناک ہے۔ چند روز میں جنگ بندی میں توسیع ہو جائیگی۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی رابطے کے منتظر ہیں، ایک دو روز کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ دوبارہ مذاکرات کا عمل شروع ہو گا تو قیدیوں کی رہائی میں پیشرفت ممکن ہو گی، پیپلزپارٹی سے کہتا ہوں کہ ایک طرف تو وہ اپنی قیدیوں کی رہائی کی بات کرتے ہیں۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=190493
 
Top