ضرب عضب، فضائی حملوں میں '16 عسکریت پسند' ہلاک

ضرب عضب، فضائی حملوں میں '16 عسکریت پسند' ہلاک
متین حیدر اور ڈان نیوز ٹی وی تاریخ اشاعت 29 جون, 2014

53b03bfdc0a69.jpg

53b03bfdc0a69.jpg

فوٹو۔۔۔پی اے ایف
اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاکستان ائر فورس (پی اے ایف) کی تازہ فضائی کارروائیوں میں 16 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے اسلحے اور بارود کے ایک بڑے ذخیرہ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں اب چند ہی شہری رہ گئے ہیں اور اکثریت نے نقل مکانی کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں رہ جانے والے شہریوں کے علاقے چھوڑ دینے کے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زمینی کارروائی کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ میرعلی اور میران شاہ مکمل طور پر فورسز کے محاصرہ میں ہیں تاکہ علاقے سے کوئی بھی عسکریت پسند فرار نہ ہو سکے۔

ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کو چند علاقوں تک محدود کر دیا گیا ہے اور ان کی سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، شمالی وزیرستان میں آپریشن کامیابی جاری ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی شخص پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کرتا اس سے جنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں مہینے آٹھ جون کو کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ہونے والے حملے کے ایک ہفتے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں مقامی اور غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
http://urdu.dawn.com/news/1006445/
 
Top