صورتحال بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کا ماحول فراہم نہیں کرسکتی، طالبان

صورتحال بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کا ماحول فراہم نہیں کرسکتی، طالبان

پشاور (آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے، ملک بھر میں تحریک طالبان کیخلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کی جارہی ہے، خفیہ عقوبت خانوں میں لاپتہ بے گناہ افراد کے اہلخانہ کو سر بازار تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے، یہ صورت حال کسی طور پربامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کا ماحول فراہم نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے شیر صفت مجاہدین اللہ کی مدد سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، گزشتہ دو دنوں سے جنوبی وزیرستان میں بابڑ اور شکتوئی کے علاقوں میں بے گناہ عوام کے خلاف بلاوجہ جنگ مسلط کر دی گئی ہے۔ حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں تحریک طالبان پاکستان نے نہایت اخلاص اور سنجید گی کا مظاہرہ کیا،ملک و قوم کو 54 دن جنگ بندی کا تحفہ دیا، تاہم حکومت کی طرف سے مذاکرات کے اب تک کے دورانیے میں کوئی سنجیدگی یا خودمختاری نظر نہیں آئی اور طالبان کے مطالبات پر پیش رفت تو ایک طرف حکومت سکیورٹی اداروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہونے والی کارروائیوں کی روک تھام تک نہ کر سکی، ایسے حالات میں اس بات کا تعین مشکل ہو چکا ہے کہ مذاکرات کن سے کیے جانے ہیں؟

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=197558
 
Top