صوتی کی بورڈ میں B کلید سے "رض" کی بجائے﷽ کیوں آ رہا ہے؟

فلک شیر

محفلین
السلام علیکم!
پاک اردو انسٹالر کی مدد سے جو اردو لکھی جا رہی ہے ونڈوز اینوائرمنٹ میں۔۔اس میں Bکلید کو اگر shiftکے ساتھ استعمال کیا جائے، تو اصولی طور پہ رضی اللہ عنہ کا مخفف یعنی رض سپر سکرپٹ شکل میں آنا چاہیے، لیکن میرے پاس یہاں ﷽ آ رہی ہے۔ جب کہ "رض"کی کوئی کلید ملی نہیں۔ رہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ
 
ہمارے پاس فونیٹک کی بورڈ ورژن ۱.۰ انسٹالڈ ہے۔AltGr دباکر مختلف کی دبانے سے بہت سے نئے کیرکٹر سامنے آئے لیکن بسم اللہ نہیں ملا۔
ہمیں تو علم ہی نہیں تھا کہ AltGr اصل میں Alt سے مختلف کوئی چیز ہے۔ جزاک اللہ
 
سید ذیشان

بسم اللہ شفٹ B دبانے سے آتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرےکلیدی تختے پر تو شفٹ بی کلید دبانے پر ؓ ہی آرہا ہے اور اسی پر جب دائیں ALT سے بی کلید دباتا ہوں تو ﷽ لکھا جاتا ہے۔
یہ انپیج کیبورڈ کا اسٹینڈرڈہے:
b345.gif

السلام علیکم!
پاک اردو انسٹالر کی مدد سے جو اردو لکھی جا رہی ہے ونڈوز اینوائرمنٹ میں۔۔اس میں Bکلید کو اگر shiftکے ساتھ استعمال کیا جائے، تو اصولی طور پہ رضی اللہ عنہ کا مخفف یعنی رض سپر سکرپٹ شکل میں آنا چاہیے، لیکن میرے پاس یہاں ﷽ آ رہی ہے۔ جب کہ "رض"کی کوئی کلید ملی نہیں۔ رہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ

انپیج کیبورڈ استعمال کریں:
http://urdu.ca/2
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top