صوبائی دارالحکومت میں9دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع،پولیس ہائی الرٹ

صوبائی دارالحکومت میں9دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع،پولیس ہائی الرٹ

08 جولائی 2014 (02:02)

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں 9دہشتگردوں کے داخلے کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی،اہم مقامات پر پولیس ناکے لگا دئیے ،داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ شروع ، رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت کو پیشگی اطلاع دیتے ہوئے خبر دار کیا ہےکہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں9دہشتگردوں کے داخل لے کی اطلاعات دی گئی ہیں جن کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے ۔اطلاع ملنے پر حکومت کی جانب سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ہائی الرٹ جاری ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرد ی اورمشکوک افراد کی کڑی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور آنے اور جانے والوں کے مکمل کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کسی کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

http://dailypakistan.com.pk/lahore/08-Jul-2014/120774
 
Top