صدر جنرل (ر) پرویز مشرف

میں پھر ووٹ کسی کو نہیں دوں گی
دیکھیے عمران نے کاغذات نامزدگی پھاڑ دیے، نواز اور شہباز بھاگتے ہوئے ائے تھے مگر ان کے کاغذات نامزدگی نامنظور ہوگئے کہ سزا یافتہ تھے اور مقدمات ہیں۔
اب تو اپ کے پاس چوائس میں صرف بے نظیر بچتی ہے ورنہ پرویز الہی۔
میری مانیں‌تو بے نظیر کو بلا ججھک ووٹ دیں۔ انشاللہ اپ کی دلی مراد بر ائے گی۔
 
ابھی تو آپ نے دوسری آپشن پرویز الہی کی دی ہے میرے پاس اگر کوئی دوسری آپشن نہ بھی ہو تو پھر بھی میں بی بی کو ووٹ نہ دوں۔ اور اس کی وجوہات میں سے چند درج زیل ہیں

1- جس فوجی اسٹیبلشمنٹ کو باتیں سناتی ہے، اسی کے کندھوں پر چڑھ کر اپنا سیاسی قد اونچا کرتی ہے۔ ( بی بی کی 86 اور 2007 کی واپسی آپ کے سامنے ہے۔ جس کو یہ اپنے باپ کا قاتل گردانتی تھی، اسی سے ڈیل کی، جو اس کو آٹھ سال کرپٹ تریں خاتوں کہتا رہا اسی کے ہاتھوں میں ہاتھ دے دیا۔ )
2- جس ملک پر حکومت کی طلبگار ہے، اس ملک کے دفاع کو مضبوطی کی بلندیوں پر لے جانے والے سے اظہار یکجہتی کی بجائے اس کو امریکہ کے حوالے کرنے کے اعلانات برملا کئے۔
3- عوام کو اپنی طاقت کا منبع کہنے والی، اپنے سیاسی مقاصد پورے کروانے امریکہ کی طرف جاتی ہے۔ " مشرف کو وردی اترنے پر مجبور کرنے کے لئے دبائو ڈالیں۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ "
4- اپنے بھائی کو انصاف دلا نہ سکی وہ کسی اور کو کیا کسی معاملے میں انصاف دلائے گی۔
5- اپنی پاکستان آمد پر اربوں روپے کا خرچہ کردیا، اور جو بے گناہ اسکا استقبال کرتے جاں بحق ہوئے انکے لئےحکومت سے مطالبہ کہ ان کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ یہ طوطا چشمی نہیں تو اور کیا ہے۔

ہمت بھائی معزرت کے ساتھ لیکن میں منتظر رہوں گا کہ آپ کب بی بی کی یہ حرکتیں فوج کے کھاتے میں ڈالتے ہیں۔
 
ابھی تو آپ نے دوسری آپشن پرویز الہی کی دی ہے میرے پاس اگر کوئی دوسری آپشن نہ بھی ہو تو پھر بھی میں بی بی کو ووٹ نہ دوں۔ اور اس کی وجوہات میں سے چند درج زیل ہیں۔

اسی جیلسی اور ھٹ دھرمی کا ذکر میں‌ نے اپنی ایک پوسٹ "تعصبی بلیاں" میں‌کیا تھا۔ اپ کے اکثر سوالات کے جوابات وہاں‌مل جائیں گے۔ مگر میں‌یہاں‌بھی کوشش کروں گا کہ اپنی رائے واضح کرسکوں۔

1- جس فوجی اسٹیبلشمنٹ کو باتیں سناتی ہے، اسی کے کندھوں پر چڑھ کر اپنا سیاسی قد اونچا کرتی ہے۔ ( بی بی کی 86 اور 2007 کی واپسی آپ کے سامنے ہے۔ جس کو یہ اپنے باپ کا قاتل گردانتی تھی، اسی سے ڈیل کی، جو اس کو آٹھ سال کرپٹ تریں خاتوں کہتا رہا اسی کے ہاتھوں میں ہاتھ دے دیا۔ )
اچھا کیا کرے پھر اپنے باپ کے قاتل کو سزا دینے کے لیے؟ سب ملزم جرنیلوں‌کا پھانسی پر چڑھادے؟ کس طرح؟ یا بندوق لے کر فوجی جرنیلوں کو بھون دے؟ دھشت گردی شروع کردے؟ کیا کرے؟
اپ مرتضیٰ بھٹو کی مثال بھی سامنے رکھے بلکہ شاہ نواز کی بھی۔ دونوں ایک طویل عرصہ تک کرپٹ فوجی جرنیلوں کے خلاف متشدد جنگ لڑتے رہے۔ شاہ نواز اسی جنگ میں مارا گیا۔ اور مرتضیٰ کو بلاخر اسی راہ کو اپنانا پڑا جس پر بینظیر چل رہی تھی۔ مگر ظاہر ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کو وہ ایک انکھ نہ بھاتا تھا اور اس کو بھی ماردیا۔
بے نطیر کی راہ کیا ہے؟ یہی نہ کہ وہ جہموری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اگر وہ بھی بندوق اٹھانے کی حامی ہوتو فوجی جرنیلوں‌کو کسقدر اسانی ہو اس کو ٹھکانے لگانے میں۔ پھر جہموری جدوجہد سے اپ کو اخر عناد کیا ہے۔یہی تو وہ راہ ہے جس پر چل کر پاکستانی عوام اپنی منزل پاسکتےہیں۔

2- جس ملک پر حکومت کی طلبگار ہے، اس ملک کے دفاع کو مضبوطی کی بلندیوں پر لے جانے والے سے اظہار یکجہتی کی بجائے اس کو امریکہ کے حوالے کرنے کے اعلانات برملا کئے۔
اگر اپ بغور اخباروں‌ کا مطالعہ کرتے ہیں‌تو اپ کو معلوم پڑے گا کہ یہ صرف پروپیگنڈا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے اس کو قید کررکھا ہے اور لاتعداد لوگ گوانٹاناموبے بھجوادیے ہیں۔ یہ سب دھشت گردی کی خلاف جنگ میں‌فوجی شراکت کی وجہ ہے۔
پھر اس ایٹمی اسمگلنگ میں‌کون ملوث تھا؟ ہر ایک جانتا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ ہی دراصل مال بنارہی تھی۔
بہرحال میں‌اپ کو مشورہ دوں گا کہ بے نظیر کے متعلقہ بیانات درست تناظر میں‌پڑھ کر رائے قائم کریں۔

3- عوام کو اپنی طاقت کا منبع کہنے والی، اپنے سیاسی مقاصد پورے کروانے امریکہ کی طرف جاتی ہے۔ " مشرف کو وردی اترنے پر مجبور کرنے کے لئے دبائو ڈالیں۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ "
یہ ایسا بچکانہ اعتراض ہے کہ اس پر رائے زنی کرنے کو دل نہیں‌کرتا۔ مگر خیر۔
یہ کوئی راز نہیں‌کہ پاکستانی فوج امریکہ کی لونڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ امریکی اقا کی اگے بچھی جاتی ہے۔ تو اپ الزام لونڈی کو دیں۔

4- اپنے بھائی کو انصاف دلا نہ سکی وہ کسی اور کو کیا کسی معاملے میں انصاف دلائے گی۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بے نظیر ظالم اسٹیبلشمنٹ سے نبردازما ہے اور عوام سے طاقت پکڑتی ہے۔ فرض کریں‌ اگر کسی جرنیل کا بھائی قتل ہوتا تو کیا قاتل گرفت میں نہ اتے؟ کیا وجہ رہی کہ بے نظیر کا بھائی اس کی وزارت کے دور میں‌قتل ہوا اور پھر قاتل گرفت میں‌نہ اسکے۔ کیا اپ اتنی واضح بات سے اس نتیجے پر نہیں‌پہنچ سکتے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے بے نظیر کو کبھی تسلیم نہیں‌کیا کیونکہ وہ عوام کی نمائندہ ہے۔
ویسے اپ کے اس سوال سے وہ لوگ یاد اگئے جو انتخابات پر غنڈوں‌کو صرف اسلیے ووٹ دیتے ہیں‌کہ وہ ان کے ناجائز کام دھونس اور دھاندلی سے کرواسکتے ہیں‌جب کہ شریف امیدوار نہیں‌کرواسکتا۔
اپ کے سوال میں‌ہی جواب عیاں ہے۔ نے نظیر فوجی جبر کے خلاف عوامی اواز ہے۔فوجی جبر کیوں‌چاہے گا کہ عوام طاقت پائیں؟ مگر بالاخر عوام نے طاقت توپانی ہی ہے انشاللہ۔

5- اپنی پاکستان آمد پر اربوں روپے کا خرچہ کردیا، اور جو بے گناہ اسکا استقبال کرتے جاں بحق ہوئے انکے لئےحکومت سے مطالبہ کہ ان کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ یہ طوطا چشمی نہیں تو اور کیا ہے۔
بھائی الزام تو اپ ان لوگوں‌کو دیں‌جنھوں‌نے دھماکہ کراویا ہے۔ پیپلز پارٹی کو بہرحال اپنے کارکنوں کا خیال رہا ہے اور ہمیشہ وہ حکومت میں‌اکر اپنے کارکنوں کو نوکریاں دیتی ہے۔ اسی لیے بے نظیر کے خلاف زیادہ مقدمات بھی یہی ہیں‌کہ غیر قانونی طور پر نوکریاں‌دلوائیں۔

ہمت بھائی معزرت کے ساتھ لیکن میں منتظر رہوں گا کہ آپ کب بی بی کی یہ حرکتیں فوج کے کھاتے میں ڈالتے ہیں۔

میں‌ یا کوئی اور فوج کے کھاتے میں‌کیا ڈالیں‌گے۔ ان کے کھاتے تو ویسے ہی بھرے ہوئے ہیں۔
 
اسی جیلسی اور ھٹ دھرمی کا ذکر میں‌ نے اپنی ایک پوسٹ "تعصبی بلیاں" میں‌کیا تھا۔ اپ کے اکثر سوالات کے جوابات وہاں‌مل جائیں گے۔ مگر میں‌یہاں‌بھی کوشش کروں گا کہ اپنی رائے واضح کرسکوں۔

محترم نہ تو بی بی سے مجحے کوئی جیلسی ہے نہ ہی اس معاملے میں میں ہٹ دھرم ہوں۔ جس پوسٹ کا تزکرہ آپ کر رہے ہیں وہ میں پڑھ چکا ہوں۔ اور اس وجہ سے میں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا تھا کہ آپ کب یہ الزامات فوج کی گود میں پھینکتے ہیں۔ اور بھائی ہٹ دھرمی پر کون ہے مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کی اطلاع کے لئے میں میاں برادران، چوہدری برادران اور باقی تمام سیاستدانوں کے بارے میں اپنی رائے دے چکا ہوں اور وہ بی بی سے متعلق رائے سے مختلف نہیں۔ یہ وجہ ہے 9 سال ہوئے میرا ووٹ بنے لیکن میں نے ابھی تک اسے استعمال نہیں کیا۔ کیونکہ میں نے دیکھا ہے یہاں لوگ اقتدار کے لئے ووٹ کے بھوکے نہیں امریکی حکومت کی خوشنودی چاہتے ہیں۔ انکو حکومت میں آنے کے لئے فوجی دربار کی مجاوری پسند ہے۔

اچھا کیا کرے پھر اپنے باپ کے قاتل کو سزا دینے کے لیے؟ سب ملزم جرنیلوں‌کا پھانسی پر چڑھادے؟ کس طرح؟ یا بندوق لے کر فوجی جرنیلوں کو بھون دے؟ دھشت گردی شروع کردے؟ کیا کرے؟ اپ مرتضیٰ بھٹو کی مثال بھی سامنے رکھے بلکہ شاہ نواز کی بھی۔ دونوں ایک طویل عرصہ تک کرپٹ فوجی جرنیلوں کے خلاف متشدد جنگ لڑتے رہے۔ شاہ نواز اسی جنگ میں مارا گیا۔ اور مرتضیٰ کو بلاخر اسی راہ کو اپنانا پڑا جس پر بینظیر چل رہی تھی۔ مگر ظاہر ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کو وہ ایک انکھ نہ بھاتا تھا اور اس کو بھی ماردیا۔
بے نطیر کی راہ کیا ہے؟ یہی نہ کہ وہ جہموری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اگر وہ بھی بندوق اٹھانے کی حامی ہوتو فوجی جرنیلوں‌کو کسقدر اسانی ہو اس کو ٹھکانے لگانے میں۔ پھر جہموری جدوجہد سے اپ کو اخر عناد کیا ہے۔یہی تو وہ راہ ہے جس پر چل کر پاکستانی عوام اپنی منزل پاسکتےہیں۔

اگر تم فوجی جرنیلوں کے خلاف سیاسی لڑائی لڑ رہی ہو تو انکے کندھوں پر اپنا قد کیوں بڑھاتی ہے۔ یا تو تم ان کا مہرہ ہو یا نہیں ہو۔ آپ کسی کے ساتھ پشت سے ہاتھ ملا رہے ہو، اور سامنے سے عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے اس کو بدنام کر نے کے لئے دنیا جہاں کی غلطیان ان کے گود میں ڈال رہے ہو؟ کس کو الو بنا رہے ہو۔ سیاست کا مطلب اگر دھوکہ دینا ہے ہو تو بی بی اسوقت کی بہتریں سیاستدان ہے۔

اور کیسی جمہوریت محترم، جس کا قبلہ امریکہ ہے، جس میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے امریکہ اور ڈکٹیٹر کی خوشی گوارا ہے عوام جائے بھاڑ میں۔

اگر اپ بغور اخباروں‌ کا مطالعہ کرتے ہیں‌تو اپ کو معلوم پڑے گا کہ یہ صرف پروپیگنڈا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے اس کو قید کررکھا ہے اور لاتعداد لوگ گوانٹاناموبے بھجوادیے ہیں۔ یہ سب دھشت گردی کی خلاف جنگ میں‌فوجی شراکت کی وجہ ہے۔ پھر اس ایٹمی اسمگلنگ میں‌کون ملوث تھا؟ ہر ایک جانتا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ ہی دراصل مال بنارہی تھی۔ بہرحال میں‌اپ کو مشورہ دوں گا کہ بے نظیر کے متعلقہ بیانات درست تناظر میں‌پڑھ کر رائے قائم کریں۔
ایک بار پھر بی بی کے بیان کی وجہ فوج۔ پھر جیو اور اے آر وائی ون پر جو بے نظیر کو میں نے کہتے سنا وہ فریب سماعت تھا :eek:۔

یہ ایسا بچکانہ اعتراض ہے کہ اس پر رائے زنی کرنے کو دل نہیں‌کرتا۔ مگر خیر۔ یہ کوئی راز نہیں‌کہ پاکستانی فوج امریکہ کی لونڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ امریکی اقا کی اگے بچھی جاتی ہے۔ تو اپ الزام لونڈی کو دیں۔
کیا بچوں والی بات ہے بی بی اگر امریکہ کے بوٹ پالش کر رہی ہے تو الزام فوج کو دوں :grin: محترم پہلے یہ تو بتائیں آپ کی ہر تان فوج پر کیوں ٹوٹتی ہے۔ بی بی غلط وجہ فوج، بی بی کرپٹ وجہ فوج

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بے نظیر ظالم اسٹیبلشمنٹ سے نبردازما ہے اور عوام سے طاقت پکڑتی ہے۔ فرض کریں‌ اگر کسی جرنیل کا بھائی قتل ہوتا تو کیا قاتل گرفت میں نہ اتے؟ کیا وجہ رہی کہ بے نظیر کا بھائی اس کی وزارت کے دور میں‌قتل ہوا اور پھر قاتل گرفت میں‌نہ اسکے۔ کیا اپ اتنی واضح بات سے اس نتیجے پر نہیں‌پہنچ سکتے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے بے نظیر کو کبھی اگرتسلیم نہیں‌کیا کیونکہ وہ عوام کی نمائندہ ہے۔
ویسے اپ کے اس سوال سے وہ لوگ یاد اگئے جو انتخابات پر غنڈوں‌کو صرف اسلیے ووٹ دیتے ہیں‌کہ وہ ان کے ناجائز کام دھونس اور دھاندلی سے کرواسکتے ہیں‌جب کہ شریف امیدوار نہیں‌کرواسکتا۔
اپ کے سوال میں‌ہی جواب عیاں ہے۔ نے نظیر فوجی جبر کے خلاف عوامی اواز ہے۔فوجی جبر کیوں‌چاہے گا کہ عوام طاقت پائیں؟ مگر بالاخر عوام نے طاقت توپانی ہی ہے انشاللہ۔
اچھا ملک کی وزیر اعظم کا بھائی قتل ہو، اس کے اپنے صوبہ میں ہوا پھر بھی غلطی بی بی کی نہیں۔ محترم اگر بی بی کو اپنے بھائی سے اتنا پیار ہے تو بتائیے اپنے دور میں اس نے کتنی کوشش کی قاتل کو پکڑنے کے لئے۔ بتائیے پچھلے آٹھ سال میں کتنی دفعہ بی بی نے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ محترم بی بی کی زبان بندی تو کچھ اور ہی کہانی کہہ رہی ہے جس کو چھپانے کے لئے آپ افواج پر کیچڑ اچھال رہے ہو۔

بھائی الزام تو اپ ان لوگوں‌کو دیں‌جنھوں‌نے دھماکہ کراویا ہے۔ پیپلز پارٹی کو بہرحال اپنے کارکنوں کا خیال رہا ہے اور ہمیشہ وہ حکومت میں‌اکر اپنے کارکنوں کو نوکریاں دیتی ہے۔ اسی لیے بے نظیر کے خلاف زیادہ مقدمات بھی یہی ہیں‌کہ غیر قانونی طور پر نوکریاں‌دلوائیں۔
نوکریاں کن کو ملیں یہ کوئی راز نہیں اصل کارکن صرف مار کھانے کے لئے ہے۔ نوکریاں تو ان کارکنوں کے لئے جو شاہ اور اس کے وفاداروں کی نظر عنائیت کے نیچھے ہیں۔ اچھا چلیں یہ بتا دیں بی بی نے پچھلے چند دنوں میں کوئی بیان دیا کہ ان کارکنوں کا انصاف دلایا جائے۔ نہیں نہ ان کی باتوں مین تو صرف اتنا ہے ہم جمہوریت کے لئے قربانی دییے ہین۔

میں‌ یا کوئی اور فوج کے کھاتے میں‌کیا ڈالیں‌گے۔ ان کے کھاتے تو ویسے ہی بھرے ہوئے ہیں۔
بلا تبصرہ
 
سمجھ نہیں‌ارہا مشرف کا کیا انجام ہوگا۔
ایک رائے ہے کہ مشرف پانچ سال تک صدر رہے گا اور کوئی اسکا بال بیکا نہیں‌کرسکے گا۔ اگر کچھ کرنے کی کوشش کی تو کراچی جام ہوجائے گا۔
دوسری رائے ہے کہ مشرف استعفیٰ دے اور گھر جائے ۔عزت ملے گی۔
تیسری رائے یہ ہے کہ پارٹیاں‌ملکر مشرف کا محاسبہ کریں۔
میرے خیال میں‌پہلی رائے زیادہ حقیقت کے قریب ہے۔ مشرف اب بھی طاقتور ہے۔
 
مشرف کے خلاف مواخذے کا اعلان ہوتے ہی اب ق لیگ نے چیدہ چیدہ ارکان نے بھی مشرف کی مخالفت شروع کردی ہے۔ مشرف کا انجام بہت ہی قریب ان پہنچا۔
بی بی نے کس طرح دو طاقت ور آمروں اور ان کی باقیات کو شکست دی۔ یعنی ضیا اور اسکی باقیات اور مشرف اور ملحقات۔ یہ ہوتی ہے سیاست۔
 
Top