شیعہ سنی کے نام پرفرقہ واریت پھیلاکر مختلف اقوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے

دالبندین نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت پوری دنیا کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر لگی ہوئی ہیں اور سازش کے تحت ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں اور شیعہ سنی کے نام پرفرقہ واریت پھیلاکر مختلف اقوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مقصد اصل مسئلے سے توجہ ہٹانا ہے بلوچ آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔
290875_m.jpg

ابنا: یہ بات انہوں نے دالبندین میں شہید حمید بلوچ سے متصل مین بازار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وسیع تر قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر متحڈ ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ عوامی نمائندوں کومسترد کرکے نیشنل پارٹی کو ایک موقع دیں ہم ان سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قرآن اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کے پیسوں سے لندن میں فلیٹ بنالئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چاغی کے مقامی لوگوں کی معدنیات سے بھری گاڑیاں جلانا وطن دوستی نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع چاغی سے نکلنے والے معدنیات میں سے 12فیصد علاقے کو دیکر یہاں پرسرکاری اثر و رسوخ کے تحت غیرمقامی لوگوں کو الاٹ کی گئی لیزوں کو منسوخ کیا جائے ۔اس سے قبل ڈاکٹر مالک بلوچ نے نیشنل پارٹی دالبندین کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن خیر جان بلوچ ،بی ایس او(پجار) کے چیئرمین امیندوست بلوچ ،مرکزی رہنما چیئرمین یوسف بلوچ ،صوبائی رابطہ سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ ،نوشکی کے جنرل سیکرٹری نذیر بلوچ ، مرکزی لیبر سیکرٹری اسلم بلوچ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
بشکریہ
http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=398852
 
Top