شکیل احمد خان کی شاعری (اصلاح طلب)

غزل
بیوفائی کو ہم اُن کی اِک ادا مانیں گے
گویا ہم اِس کو ہی دستورِ وفا مانیں گے
آرزوؤں کے گہر ہونے لگے جو بے آب
سینت کر رکھنے کی ہم اِس کو سزا مانیں گے
راستے بند کیے دیتے ہو دیوانوں کے
لوگ عشاق کی اب فکرِ رسا مانیں گے!
عکس کی موج وہ جب دیکھے ہمیں صحرا میں
تو باحسرت اِسے ہی پُرسشِ ما مانیں گے
جب نہ پروانوں میں ہو گرمیٔ کردار کہیں
پھر اُجالوں کو وہ کیوں قبلہ نُما مانیں گے

ق​
دورِ حاضر کے فراعین یہ خود اپنے تئیں
کب عناصر میں توازن کی ادا مانیں گے
کب یہ قدرت کے مظاہر کو کریں گے تسلیم
کب یہ خود کو اِسی مٹی سے بنا مانیں گے
یہ مرے عہد کے شداد یہ نمرود سبھی
کیا کبھی خود کو یہ مخلوقِ خدا مانیں گے؟
شمع اب اپنی زباں سے نہ کہے حال اپنا
بزم برہم سی ہے پروانے بُرا مانیں گے​

آخری تدوین:
محترم شکیل صاحب، آداب!
یہ غزل تو پہلے ہی اصلاحِ سخن کے زمرے میں اصلاح کے عمل سے گزر چکی ہے، سو اس زمرے میں بغرضِ اصلاح کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
ایک مشورہ یہ ہے کہ ایک ہی لڑی میں سارا کلام پیش کرنے کے بجائے، ہر غزل یا نظم کے لئے انفرادی لڑیاں بنایئے گا، اس طرح احباب کو تعاقب کرنے میں آسانی رہے گی۔
مزید برآں، نثری تخلیقات کے لئے فورم پر علیحدہ زمرہ موجود ہے۔

غزل ماشاءاللہ اچھی ہے، گو کہ اصلاحِ سخن میں پہلے پڑھ لی تھی :)

دعاگو،
راحلؔ
 
میری جان!
میں تیرا ہی انتظار کررہا تھا کہ تو بھی میری اِن کاوشیں پر تبصرہ تو نہیں، تنقید بھی نہیں محبت کی نظر ڈالے۔خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔میں آپ کے اصلاحی نِکات ، مشورے اور آراء "اصلاحِ سخن " کے زمرے میں اکثر پڑھتا ہوں اور سردھنتا ہوں کہ ماشاء اللہ ثم ماشاء اللہ اِس فورم پر لیاقت کا بحرِ بیکراں ہے کہ ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔میں آپ کا بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے میری کاوش پر نظرِ عنایت فرمائی اور فوری تاثر بھی دیا۔فی الحال تو مارے خوشی کہ یہی ۔انشاء اللہ آئندہ ملاقات ہوگی۔
 
آخری تدوین:
Top